بلوچستان حکومت نے ملازمین سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

بلوچستان

?️

بلوچستان(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ ایک ہفتے سے ریڈ زون کے باہر دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں چیف سیکریٹری متھر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خزانہ اور دیگر حکام اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے جام کمال کی زیر صدارت اجلاس معاملے کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

پارلیمانی کمیٹی ملازمین کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی اور ان سے مطالبات اور ان کے حل کے متعلق بات کرے گی۔اجلاس میں خزانہ اور دیگر محکموں کے حکام نے متنازع تخفیف الاؤنس کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف محکموں کے ملازمین کو ان کی تنخواہوں میں فرق کو پورا کرنے کے لیے دیے جانے والے الاؤنسز کا جائزہ لیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں ملازمین کو تنخواہوں، گروپ انشورنس اور پینشن میں معقول ریلیف دیا گیا جبکہ ان کے دیگر معاملات فوری حل کیے گئے۔

اس عرصے میں گروپ انشورنس کے 3 ہزار سے زائد کیسز حل کیے گئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اگلے جون تک گروپ انشورنس اور بینوولنٹ فنڈ کو مکمل خودکار بنا دیا جائے گا۔

شرکا کو احتجاجی ملازمین کے ساتھ مذاکرات کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ حکومت ملازمین کے جائز مطالبات کا جائزہ لے رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملازمین کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے یہاں تک کہ انہیں جیلوں میں بھی رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پہلے ہی ملازمین کے مطالبات تسلیم کر چکے ہیں اور اب بھی ہمدردی سے ان کا جائزہ لے رہے ہیں، لیکن ہمیں اس حل کے ساتھ سامنے آنا ہوگا جو سب کو قابل قبول ہو’۔

مشہور خبریں۔

حماس عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہی ہے؟

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: عربی اور عبرانی ذرائع کی رپورٹوں میں غزہ میں فلسطینی

آبنائے ہرمز کا بحران عالمی معیشت کو کساد بازاری کی طرف دھکیل دے گا: اردگان

?️ 4 جون 2026سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا میں قابلِ

وال اسٹریٹ جرنل کا رپورٹر روس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی شہری اور وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کو یکاترنبرگ میں

طالبان کے ساتھ غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر چین کا اظہار تشویش

?️ 29 جولائی 2021سچ خبریں:افغان وزارت خارجہ نے بدھ کے روز طالبان کے ایک وفد

یمن اور فلسطین کی مشترکہ جدوجہد؛ انصاراللہ کا مزاحمتی نظریہ اور ثقافتی تحریک

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے نمائندہ احمد الامام کے تفصیلی انٹرویو میں فلسطین

سعودی عرب نے یمنیوں کے لیے فضائی حدود بند کر کے صیہونیوں کے لیے کھولیں: انصار اللہ

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:  عبدالمالک بدرالدین الحوثی سے مراد اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے

مسئلہ فلسطین کی کامیابی شام کی کامیابی ہے: بشار الاسد

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کی رپورٹ میں شام کے صدر بشار الاسد کے

امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنا جرم، فلسطینیوں کی حمایت پر امریکی صحافی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا اگرچہ ہمیشہ سے دہشت گرد ریاست اسرائیل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے