بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم  کو لوئردیر کے دورے سے روک دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ڈیٹا، ضروری دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے دس دن میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاق کو 10 دن میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ڈیٹا، ضروری دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن نہ آنے کی صورت میں الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شروع کردے گا۔دوسری جانب سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت سے دو ہفتے میں قانون سازی اور ضروری تفصیلات طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس دوران متعلقہ حکام حلقہ بندیاں بھی چیک کریں گے، بصورت دیگر یکم دسمبر 2021 سے موجودہ قوانین پر حلقہ بندی کا آغاز ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی کی تکمیل کے بعد فوری الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

تم طالبان کے سروں پر ہاتھ رکھنا چھوڑ دو،یہ ٹھیک ہوجائیں گے

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:افغان صدر نے جرمنی کے اسپیگل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے

ہر ڈرامے میں خاتون کو ایک تھپڑ ضرور کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، صحیفہ جبار

?️ 7 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے کہا ہے کہ

نتن یاہو کا ہیگ کے وارنٹ گرفتاری کا خوف؛ جنگی مجرم یورپی آسمانوں سے بچتے ہیں

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، جو تل ابیب سے

امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنا جرم، فلسطینیوں کی حمایت پر امریکی صحافی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا اگرچہ ہمیشہ سے دہشت گرد ریاست اسرائیل کے

غزہ کا صحتی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر: عالمی ادارہ صحت

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت (WHO) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے

صرف چند دنوں میں شام میں 1600 دہشتگرد ہلاک

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے شہر حماہ کے مرکز میں موجود فیلڈ ذرائع نے

وزیر اعظم نے مغربی ممالک میں حجاب پر پابندی کو سیکولر انتہاپسندی قرار دے دیا

?️ 14 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے  مغربی ممالک میں حجاب پر

اداکارہ نرگس پر تشدد: ہوشربا انکشافات

?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ و ماضی کی مقبول رقاصہ غزالہ عرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے