?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت سے مطمئن ہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، وہ وزیراعظم کے کزن کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ سیاستدان بیٹھیں تو دیگر معاملات پر بھی ہلکی پھلکی بات ہو جاتی ہے، آئندہ دو تین سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اس صورت حال میں نہیں آئیں گے، اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزہ مانگیں تو ان کو دینا چاہیے، میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ہمیں پہلے سے اندازہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نہیں آئیں گے، بانی کی بطور وزیراعظم حلف برداری میں بھی ان کے بچے نہیں آئے تھے۔ ان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں اور پچھلے دو سال میں ان کے بچے نہیں آئے، پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے ریسپانس نہیں دیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی روس کو دھمکی اور ڈیڈ لائن؛ ماسکو اور یورپ کے ساتھ ایک نفسیاتی کھیل
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: حالیہ جوہری ہتھکنڈے اور ٹرمپ کی روس کے لیے ڈیڈ
اگست
پیوٹن کا حالیہ دورہ چین کیسا رہے گا؟
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس ملک کے صدر
مئی
ایرانی سپاہ پاسداران کا شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدارن نے شمالی عراق میں موجود دہشتگردوں کے
ستمبر
افغانی طالبان کے الٹے دن
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
ٹرمپ کا پوٹن کے لیے الاسکا میں غیرمتوقع اقدام
?️ 18 اگست 2025ایک مطلع ذریعے نے انکشاف کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا
اگست
جنوبی افغانستان میں زلزلے سے 280 افراد ہلاک اور 500 زخمی
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: صوبہ پکتیکا کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صوبے
جون
دوحہ کی سڑکوں پر آیتوں اور حدیثوں سے ورلڈ کپ کا استقبال
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ کی سڑکوں پر کئی ہفتوں سے کھیلوں
نومبر
سعودی عرب سے آنے والے طیارے کی تل ابیب میں لینڈنگ
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صیہونی حکومت کے
مئی