بلاول بھٹو کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)بلاول بھٹو کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت سے ملاقات کی ہے جس میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

صدر مملکت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی گئی، بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے ساتھ ہی ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔ کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر خارجہ کا حلف اٹھایا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلاول بھٹوسے حلف لیا ہے.

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو جبکہ اس موقع پر پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی موجود تھے۔

حلف برداری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی۔ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا، ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا، امریکہ سے دشمنی کسی صورت فائدے میں نہیں، عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ وفاق پر حملہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی، عمران خان نے پاکستان کے آئین کو توڑا، صدرمملکت، سابق وزیراعظم اور اسپیکرقومی اسمبلی آئین شکنی میں ملوث ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئین توڑے اور اس کو سزا نہ ملے۔

عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے، امریکہ سے دشمنی کسی صورت فائدے میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں نوازشریف سے سیاسی امور پر ملاقات ہوئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ن لیگ کے ساتھ ایک اور چارٹرآف ڈیموکریسی پر جلد کام شروع ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوگی، کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا،پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، ہمارے پارلیمان، جمہوریت اور آئین پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، صدر پاکستان کی کرسی پر بیٹھا فرد بھی سازش میں ملوث ہے، یہ ہوسکتا کہ آئین توڑا جائے اور اس کو سزا نہ ہو، پہلی بار جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کامیاب ہوا۔

مشہور خبریں۔

مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس

?️ 9 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ  سیاحتی مقام مری کی تمام اہم 

افغانستان میں خواتین کے حقوق سے دستبرداری کی وجہ؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ

اوباما کی ٹرمپ کے خلاف پشت پردہ کارروائیاں: سی این این 

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے راپورٹ دیا ہے

سیاسی جمود سے بچتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار 

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، عراقی کردستان کے علاقائی حکومت کے وزیر اعظم نے

پنجاب میں تعلیمی نصاب کو مختصر کیا جائے گا

?️ 20 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں)  اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ

عالمی ذرائع ابلاغ کی نظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ٹرمپ کا خطاب

?️ 24 ستمبر 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے

عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انتونیو گوتریس

?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا

انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر گورنر خیبر پختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے