?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراض پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ان کے وکیل عرفان قادر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعتراضی درخواست ناقابل سماعت ہے، اعتراض کنندہ کا تعلق این اے 127 سے نہیں ہے۔
این اے 127کے ریٹرننگ افسر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادرکو کل تک تحریری طور پر جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے حلقے این اے 127 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروائی تھی، شہری محمد ایاز نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔
اس میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے، یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے۔


مشہور خبریں۔
گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع یوآو
نومبر
خاشقجی کے خون کا سودا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی
اپریل
اسرائیلی فوج میں معذور افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے معذوروں کے لیے فلاحی سہولیات مختص کرنے
نومبر
لبنانی حکومت کو اپنی 4 اہم ترجیحات کی طرف واپس لوٹنا چاہیے: حزب الله
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:حزب الله کے ایک سینئر رکن حسن عزالدین نے کہا ہے
نومبر
امریکہ ہمارے تیل کی لوٹ مار بند کرے:شام
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اس ملک
اپریل
بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو
جولائی
صیہونی ریاست کے اندر کیا ہو رہا ہے؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری کو روکنے کے لیے صیہونی
جولائی
صیہونی میڈیا کو مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر یقین
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ
مئی