بغاوت پر اکسانے کا معاملہ، بلوچستان ہائیکورٹ کا شہباز گل کےخلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم

?️

بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

شہباز گل کیس کی پیروی انصاف لائر فورم کے سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ، شمس رند ایڈووکیٹ اور دیگر نے کی۔

شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 28 نومبر کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی، عدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ ختم کرنے کا حکم سنایا۔

شہباز گل کے خلاف اداروں کو متنازع بنانے کے حوالے سے درج مقدمے کے خاتمے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی کیس میں کیسے قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درجہ کیا گیا، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ایک واقعے کے دو مقدمات نہیں ہوسکتے۔

جج نے کہا کہ اس طرح مقدمات عدالت اور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے کو ختم کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر شہباز گل کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان میں سب سے پہلے غیر قانونی مقدمات پر فیصلہ دے کر انصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں جس پر عدالت کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو نجی نیوز چینل ’اے آر وائی‘ پر متنازع بیان دینے کے بعد اسلام آباد پولیس نے بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں9 اگست کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

شہباز گِل کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 (مشترکہ ارادہ)، 109 (اکسانے)، 120 (قید کے قابل جرم کے ارتکاب کے لیے ڈیزائن چھپانے)، 121 (ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنا)، 124 اے(بغاوت) 131 (بغاوت پر اکسانا، یا کسی فوجی، بحری یا فضائیہ کو اپنی ڈیوٹی سے بہکانے کی کوشش کرنا)، 153 (فساد پر اکسانا)، 505 (عوامی فساد کو ہوا دینے والا بیان) اور 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ کیس: جج کی عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر

وورلڈ بینک نے پاکستانی امداد کی اجازت دے دی

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق ورلڈ بینک کے

آزادی کی تحریکوں کو ظلم و ستم اور طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا: کشمیری رہنما

?️ 24 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں

300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان

?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے 300 یونٹس تک بجلی

بائیڈن انتظامیہ کے ہنٹر پر فضول خرچیوں کا انکشاف

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن کی

پاکستانی وزیر اعظم نے اربعین کے موقع پر خصوصی پروازوں کا حکم دیا

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اربعین کے موقع پر، پاکستانی وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ

وزیر اعظم کا افغانستان کے حالات پر بیان سامنے آگیا

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کی

مقبوضہ کشمیر:بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے کشمیری طلباء کی تعلیم کا بری طرح حرج ہو رہا ہے

?️ 24 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے