🗓️
لاہور: (سچ خبریں)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ صرف میں نہیں ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ہیں، صرف خود پر نہیں بلکہ سب پر اعتماد ہے اور بطور ٹیم ہمارا بہت اچھا کامبی نیشن بنا ہوا ہے۔
دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچ، سلیکٹر اور میں نے بیٹھ کر پاکستان کے لیے بہترین ٹیم کا اعلان کیا، اب ٹیم میں تبدیلی کے لیے بہت کم وقت رہ گیا ہے، ہم نے اپنے جانتے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین کے ساتھ دورے پر ڈاکٹر اور فزیو دونوں ساتھ جا رہے ہیں تو ان کا زیادہ بہتر طریقے سے خیال رکھا جا سکے گا، ہم طویل منصوبہ بندی کررہے ہیں کیونکہ اس کے بعد ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ بھی ہے تو کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد انہیں تیار کر سکیں کیونکہ یہی ٹیم کے لیے اچھا ہے، ہم چاہ رہے ہیں کہ اگر وہ فٹ ہوں تو نیدرلینڈز کے خلاف بھی ایک میچ کھیلیں اور اگر ایسا نہ بھی ہو سکے تو کم از کم ایشیا کپ کے لیے تیار ہو سکیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بطور ٹیم ہمارا بہت اچھا کامبی نیشن بنا ہوا ہے، ٹی20 ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی جبکہ شاداب اور نواز کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تو بیٹنگ میں اس سے کافی مدد ملے گی جبکہ باؤلنگ تو ہماری ہمیشہ سے ہی اچھی کارکردگی دکھاتی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نیدرلینڈز کی ٹیم سمیت کسی بھی حریف کو ہوم کنڈیشنز میں آسان تصور نہیں کر سکتے، ہم انٹرنیشنل میچ کھیلنے جا رہے ہیں تو چھوٹی یا بڑی ٹیم کے بجائے اصل بات معیاری کرکٹ کی ہوتی ہے۔
سینئر کھلاڑیوں کو دورہ نیدرلینڈز میں آرام نہ دینے کے سوال پر بابر نے کہا کہ ہمارے ون ڈے میچز کافی عرصے بعد ہونے جا رہے تو یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم اپنے سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرا دیں البتہ ہم نئے لڑکوں کو بھی مواقع دیں گے اور سینئر اور جونیئر کے امتزاج سے میدان میں اتریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، اگر کچھ انیس بیس ہو گیا تو آپ ہی کہیں گے کہ پرانے کھلاڑیوں کو ریسٹ کیوں کرایا ورنہ آپ کہتے ہیں کہ نئے کیوں نہیں لے کر گئے تو یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں، سب ہمیشہ خوش نہیں رہ سکتے، ہمیں اچھی کرکٹ کھیل کر میچ جیتنا ہے پھر چاہے کوئی ہی ٹیم کیوں نہ ہو۔
عماد وسیم کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے کے سوال پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ محمد نواز اس وقت بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور آل راؤنڈر کارکردگی سے کافی میچز جتوائے ہیں تو اس لیے انہیں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، ایسا نہیں ہے کہ ہم نے ڈراپ یا ٹیم سے باہر نہیں کیا، ان کے لیے دروازے کھلے ہیں اور جب بھی ہمیں ضرورت پڑے گی تو ہم ان کا نام ضرور زیر غور لیے جائیں گے۔
حسن علی کو ایک موقع دینے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کی شکل میں ہماری بینچ اسٹرینتھ بہت اچھی ہے، یہ بھی پرفارم کرتے آ رہے ہیں لیکن ان کو زیادہ مواقع نہیں مل سکے، ان کو موقع ملا ہے کہ پاکستان کے سینئر باؤلرز نہیں ہیں تو وہ آگے بڑھ کر پرفارمنس دکھائیں اور موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ حسن علی ایک ‘ٹیم مین’ ہے لیکن ابھی اس کی فارم اچھی نہیں ہے، وہ ہم سب کو دکھا چکے ہیں کہ ان میں بحیثیت باؤلر کتنی صلاحیت ہے، اب ڈومیسٹک سیزن آ رہا ہے تو وہ اس میں کھیلیں گے اور بھرپور انداز میں کم بیک کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ صرف میں نہیں ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی ٹرمپ کارڈ ہیں، صرف خود پر نہیں بلکہ سب پر اعتماد ہے، مجھے یقین ہے کہ جو بھی کھڑا ہو گا وہ میچ جتوا کر آئے گا۔
مشہور خبریں۔
13 صہیونی قیدیوں کے بدلے 39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:تل ابیب اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے نفاذ
نومبر
افغانستان میں نئی حکومت بنانے کی تیاریاں، ملا برادر حکومت کی قیادت کریں گے
🗓️ 4 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان وادی پنج شیر
ستمبر
اعلانیہ دھوکا دہی کے ارتکاب پر مقدمے کیلئے وقت کی حد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ
🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جائیداد کے حقوق سے متعلق ایک فیصلے میں سپریم
مارچ
تیونس کے انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر فلسطین کی آزادی کا نعرہ
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اپنے انقلاب کی فتح کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر، جس
جنوری
امریکہ کے وعدوں سے متحدہ عرب امارات یمن کی دلدل میں ڈوبا
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں: شام میں یمن کے سفیر عبداللہ صبری نے ایک انٹرویو
فروری
کوششوں کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:غیر انحصاری سیاسی بحث کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری
ستمبر
کورونا کی خطرناک صورتحال پر صدر مملکت کا اظہار تشویش
🗓️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا
اپریل
رانا ثناءاللہ کا 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی پر بہت بڑا الزام
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناءاللہ نے انکشاف
جولائی