بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں، ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے شبانہ روز محنت کر رہےہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

اسلام آباد میں نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں، یہ محنت رنگ لارہی ہے، اس وقت مہنگائی بڑھنے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، بینکوں کی شرح سود 13 فیصد پر امید ہے آج پالیسی ریٹ میں مزید کمی آئے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں، آئی ٹی ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی نمو کا سفر ابھی شروع ہوا چاہتا ہے، ہمیں زراعت، صنعت، آئی ٹی، مائنز اور منرلز میں بے پناہ ترقی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بجلی کے نرخ کم نہیں ہوں گے ہم ترقی نہیں کرسکتے، اس کے ہم شبانہ روز کاوشیں کر رہے ہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی کے نرخ میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس کے نتیجے میں پاکستانی صنعتوں میں مقابلے کی صلاحیت پیدا ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانی لانے کی کوششیں کر رہے ہیں، اس حوالے سے چند ہفتے میں اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرا بس چلے تو پورے ملک میں ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں لیکن اس وقت آئی ایم ایف کی مجبوری ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کے حوالے سے بھرپور کاوشیں جاری ہیں، پی ڈبلیو ڈی کو بند کردیا گیا ہے جو پاکستان میں کرپشن کا منبع تھا، اسی طرح سے اور بے شمار سرکاری ادارے بند کیے جارہے ہیں تاکہ اخراجات کم ہوسکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی نئی کوشش کی جارہی ہے اور اس مرتبہ پاکستان بھر سے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں، شفاف طریقے سے بولی کا عمل ہوگا، جو بھی بولی جیتے کا پی آئی اے کی باگ ڈور اس کے حوالے کردی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ جس طرح 90 کی دہائی میں میاں نوازشریف کے دور میں پرائیویٹائز کیے گئے بینک آج کامیابی کا شاہکار ہیں، اسی طرح ہم پی آئی اے کو شفاف بولی کے عمل کے ذریعے آنٹروپرونورز کے حوالے کریں گے تاکہ پی آئی اے 1960 والی ایئرلائن جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستانی کاروباری حضرات میں وہ صلاحیت موجود ہے جو اسے 1960 والی سطح پر لے جائیں گے، اگرچہ یہ کام مشکل ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ملازم کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کو سپورٹ کرنا ہے، ہمارا یہی فلسفہ ہے، انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت سرمایہ کاری میں درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے دن رات کوششیں کررہی ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے لیے ٹرمپ عوام فریب امن منصوبہ

?️ 23 ستمبر 2025 غزہ کے لیے ٹرمپ عوام فریب امن منصوبہ امریکی میڈیا نے دعویٰ

ترکی پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیل کی نئی کارروائی کیا ہے ؟

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: Maariv اخبار رپورٹ کے مطابق یونان اسرائیل کے تعاون سے 2

برنہم کی جیت اسٹارمر کی سیاسی زندگی کے لیے خطرہ 

?️ 19 جون 2026سچ خبریں: مینچسٹر کے میئر نے انگلینڈ کے مقامی انتخابات کو وزیراعظم

20 سعودی شیعہ شخصیات اب بھی سلاخوں کے پیچھے

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اور سعودی شیعہ کارکنوں کے

ایران کے مقابلے میں ٹرمپ ایک پیچیدہ بحران میں گرفتار؛ فنانشل ٹائمز کا تجزیہ

?️ 11 مارچ 2026سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کے تجزیے کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں

غزہ میں صحافیوں پر حملے سے تل ابیب کے مقاصد  کیا ہیں ؟

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، احمد طالب نے صہیونی ریاست کی

اسرائیل کے جرائم کے باوجود بائیڈن نے غزہ میں نسل کشی کو مسترد کیا!

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے منگل کی صبح ایک بار پھر غزہ

برطانیہ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:برٹش الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یوکرین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے