?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا ! دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، ہمارے شہداء نے لکیر کھینچ دی کہ پاکستان کو بچانے کیلئے لڑنا ہے۔
انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء ملک کے لاکھوں کو بچوں کو شہید ہونے سے بچانے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، مگر ستم ظریفی دیکھیں کہ دہشتگردوں کو تحفظ دیا جاتا ہے پھر دوست نما دشمن یہ جو خوارج ہیں، جو ہمسایہ ملک سے یہاں آکر دہشتگردی کرتے ہیں، یہ دوست نما دشمن ان خوارج کو بچانے کیلئے کلمات کہتے ہیں،دوست نما دشمن اس ملک کیخلاف لڑ رہے جس نے پناہ دی۔
لیکن جس ملک نے ان کو عزت دی اس کیخلاف دشمنی کررہے ہیں۔
ہمارے شہداء نے لکیر کھینچ دی کہ پاکستان کو بچانے کیلئے لڑنا ہے، دہشتگردوں کو پناہ دینے والے سہولتکار دہشتگردی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ بس بہت ہوگیا ہمیں دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، اگر دہشتگردی کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو امن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں ہوجائیں گی، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔
خوارج ہمسایہ ملک سے آکر ملک میں فتنہ پھیلاتے ہیں،ملک میں فتنہ پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ مزید برآں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیاء کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے (Strategic Mutual Defence Agreement) کی توثیق (ratification) کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہازوں (8 سیسنا اور 7 فلیچر) کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے مختلف اداروں کو عطیہ کرنے کی منظوری دے دی۔
ادارے کے زیر استعمال باقی 4 قابل پرواز بیور ہوائی جہاز ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں کے لیے محمکہ پلانٹ پروٹیکشن کے زیر استعمال رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ان ہوائی جہازوں کی نیلامی کے سابقہ اقدامات کامیاب نہیں ہو پائے تھے جس کے بعد ان ہوائی جہازوں کے حوالے سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت آبی وسائل کی سفارش پر واپڈا کے زیر انتظام اہم ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکورٹی فورس کے قیام کے لئے "واپڈا سیکورٹی فورس ایکٹ، 2025” کی قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 2 اکتوبر، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 22 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ تاہم آلٹرنیٹ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس اینلسمینٹ رولز 2014 (Alternate Medicines and Health Products Enlistment Rules-2014) میں مجوزہ ترامیم پر خصوصی کابینہ کمیٹی غور و خوص کرے گی۔


مشہور خبریں۔
مہاجرین کے بحران پر پیرس اور لندن میں کشیدگی
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: امیگریشن بحران پر لندن-پیرس کشیدگی کے بعد، فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ
نومبر
گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا
?️ 7 جولائی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنے عہدے
جولائی
جرمن شہری بڑھاپے میں غربت سے خوفزدہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:بہت سے جرمن شہریوں کو خدشہ ہے کہ ان کی قانونی
مئی
اسرائیلی پیسوں کے لیے ایران کی جاسوسی کرتے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے لکھا ہے کہ جائزوں سے پتہ چلتا
دسمبر
آئندہ دو تین سال میں تمام غیر ضروری ٹیکسز ختم کردیں گے: شوکت ترین
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ
نومبر
جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور
ستمبر
صیہونی حکام کی غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کی لوٹ مار کی اجازت؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے مسلح افراد کو غزہ میں امدادی سامان لے
نومبر
پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ
اکتوبر