براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیشرفت،سابق چیئرمین نیب نوید احسن دوبارہ طلب

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) براڈ شیٹ انکوائری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق چیئرمین نیب نوید احسن کو پھر طلب کر لیا ہے،ایف آئی اے نے لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنوں افراد کو اس سے پہلے بھی 11 اور 12 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا اور دونوں افسران اب تک شامل تفتیش ہونے سے گریزاں ہیں۔

ایف آئی اے نے پیش نہ ہونے پر آئندہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ایف آئی اے نے مبینہ غفلت اور کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین آفتاب سلطان نے پی اے سی کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ براڈ شیٹ کیس میں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا تھا جس میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں آفتاب سلطان نے کمیٹی ارکان کو بتایا کہ براڈ شیٹ کا کیس 2010 میں رجسٹرڈ ہوا تھا، براڈ شیٹ کیس میں 3.7 ملین ڈالر کی رقم ہے، اپریل 2021 میں براڈ شیٹ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ نیب نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں، دائرہ اختیار کی بات کے بعد اس کیس میں پیشرفت رک گئی تھی ۔

چیئرمین نیب کے مطابق اس کیس میں ایف آئی سے ہونے والی خط و کتابت واپس لیتا ہوں، براڈ شیٹ کیس میں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔ خیال رہے کہ نیب نے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ایف آئی اے کو مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ جب تک کابینہ براڈ شیٹ کیس تحقیقاتی ایجنسی کو سونپنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتی اس وقت تحقیقات روک دیں،اس کے بعد یہ معاملہ وزارت قانون کو بھیجا گیا جس نے رائے دی کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کو انسداد کرپشن کے ادارے سے تحقیقات کا اختیار حاصل ہے۔

وزارت قانون نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو قومی احتساب بیورو نیب کے خلاف براڈ شیٹ کیس میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر کارروائی کرنے کی اجازت دی تھی۔

مشہور خبریں۔

زلزلے سے متعلق  نئی تحقیق سامنے آگئی

🗓️ 26 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) زلزلے کیسے آتے ہیں کیا زمین کی حرکت  کی وجہ

مفتاح اسمٰیل پارٹی عہدوں سے مستعفی، انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کا ارادہ

🗓️ 25 جون 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے پاکستان مسلم

پیوٹن توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: شلٹز

🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   جرمن وزیر اعظم اولاف شولٹز نے اتوار کو دعویٰ کیا

کیا عراق سے امریکیوں کے بوریا بستر سمیٹنے کا وقت آگیا ہے؟عراقی وزیراعظم کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا

تبلیغی مراکز پر پابندی کا معاملہ، بھارتی عدالت نے مودی حکومت کو ذلیل و رسوا کردیا

🗓️ 14 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی عدالت نے تبلیغی مراکز پر پباندی کے

بین الاقوامی برادری کی جانب سے گزشتہ سال افغانستان کو دو ارب ڈالر کی امداد

🗓️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے دوبارہ قیام کے بعد افغانستان کو امداد کی فراہمی

مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں: خورشیدشاہ

🗓️ 1 فروری 2021کراچی(سچ خبریں) کرپشن اور مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت پر تنقید کرتے

ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن

🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح کہا کہ ہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے