?️
لاہور: (سچ خبریں) ملک میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے دوران برآمدی آرڈر بروقت نہ پہنچنے پر ٹیکسٹائل شعبے کو 5 دن میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی طرف سے یہ ہڑتال پنجاب میں نئے ٹریفک آرڈیننس کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں اور مقدمات کے اندراج جیسے سخت اقدامات کیخلاف کی گئی تھی، ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث برآمدی آرڈرز بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے اس شعبے کو پانچ دن میں 20کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، صنعتی خام مال کی عدم دستیابی نے دیگر شعبوں کی پیداوار اور برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل کو بھی متاثر کیا۔
دنیا نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے بڑی مال بردار گاڑیوں کو پکڑ کر کئی کئی روز تک سڑکوں پر کھڑا کر دیا جاتا ہے جس سے نا صرف ٹرانسپورٹرز کا نقصان ہوتا ہے بلکہ رسد کے نظام میں بھی شدید خلل پیدا ہوتا ہے، یہ اقدام براہِ راست ملکی معیشت کو متاثر کرتا ہے، قومی معیشت کی موجودہ نازک صورتحال میں چھوٹے چھوٹے اقدامات بھی بڑے نقصانات کا سبب بن سکتے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور ٹرانسپورٹر کے نمائندے مذاکرات میں شریک ہوئے، وزیر اعلیٰ نے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی میں ٹرانسپورٹرز نمائندے بھی شامل ہیں، ٹرانسپورٹرز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان کمیٹی کا اجلاس ہوگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر ودیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کیے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کریں گے، حکومت کا مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے حالات بہتر بنانا ہے،۔


مشہور خبریں۔
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 25 دسمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
دسمبر
یمن کے عجائبات آنے والے ہیں: انصار اللہ
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک سینئر
مارچ
کیا امریکہ نیٹو کا وفادار ہے؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا کہ امریکہ
ستمبر
قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو
اپریل
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف چھتیس ہفتے سے مظاہرے جاری
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مسلسل 36 ویں ہفتےسے جاری مظاہروں
فروری
امریکہ نیٹو کو استعمال کر رہا ہے:چین
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے امریکہ اس ملک کو چیلنج کرنے اور
جولائی
فلسطینی جدوجہد نئے دور میں داخل ہو رہی ہے:ترک ماہر
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے سیاسی تحفظ کے ماہر نے لکھا کہ موجودہ حالات
مئی
سی آئی اے کا مصنوعی ذہانت کے استعمال کا منصوبہ
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سی آئی اے میں اوپن
ستمبر