?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقی صنعتوں کے فروغ سے ممکن ہے، ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے،معاشی ترقی کیلئے ملکی صنعتوں کی ترقی نا گزیر ہے، وزیراعظم کی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نئی زندگی دینے کیلئے مؤثر صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت، ملکی صنعتوں کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہ ہوا جس میں وفاقی وزراء ودیگراعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی صنعتی پالیسی کے تحت مینوفیکچرنگ سیکٹر کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی صنعتوں کی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مؤثر صنعتی پالیسی کے ذریعے ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بحال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیرف پالیسی سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ملکی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔غیر یقینی صنعتی پالیسیاں صنعتوں کے فروغ میں حائل رہی ہیں۔ ہم ایک مؤثر پالیسی کی بدولت صنعتی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے۔ ملکی صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ افرادی قوت سے لیس کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حالیہ معاشی پالیسیاں ملکی صنعتوں کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہیں۔اس موقع پروزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اور صنعتی شعبہ مستحکم ہو۔وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ صنعتی پیداوار میں اضافے اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کیلئے صنعتی پالیسی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور بائیڈن ایک ہی سکہ کے دو رخ:ایران
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تہران ڈائیلاگ کے دوسرے
مارچ
اپنے لوگ واپس آجائیں گے:عمران خان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے
مارچ
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل تدریجی ہوگا: تل ابیب
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ میں صیہونی حکومت کے سفیر مائیک ہرتزوگ نے آج
جولائی
پیوٹن کا ایران کے بارے میں اہم بیان
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی صدر نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ بہت
اکتوبر
صیہونی وزیر کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی ممنوع
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی متنازعہ اور انتہاپسند وزیر بن گوئر کی جانب سے
مارچ
ایران کے ساتھ جنگ کے بارے میں اسرائیل کے خدشات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے
جون
خونریز تنازع کی داستان؛جموں و کشمیر کا بھارت سے الحاق کیسے ہوا؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے صدر نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے
فروری
حکومت جسے چاہے آرمی چیف مقرر کرے اہم تعیناتی پر عمران خان کا نیا مؤقف
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے آرمی چیف کے انتخاب سے قبل مشاورت کا
نومبر