?️
لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا ہے جبکہ پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیے آئیڈیل ملک ہے جیسے ہی معیشت بڑھتی ہےتو ڈالر کی کمی ہوجاتی ہے، برآمدت بڑھنے تک دولت پیداہوگی نہ خوشحالی آئےگی کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا جبکہ پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیے آئیڈیل ملک ہے۔ پاکستان کے پاس توانا افرادی قوت، ٹیلنٹ اور ہنر ہے۔
ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ہماری آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں، ہمارامقصدیہ ہےکہ ٹیکنالوجی کاپاکستان پورافائدہ اٹھائےاورآمدن کمائے، ٹیکنالوجی ایک ایساسیکٹرہےجوپاکستان کا تمام قرضہ ختم کرسکتاہے
وزیراعظم نے کہا کہ جیسےہی معیشت بڑھتی ہےتو ڈالر کی کمی ہوجاتی ہے جبکہ زرمبادلہ سنبھالنےکےلیے ہمیں آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑتاہے،ان تمام مسائل پر قابو پانے کے لئے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، برآمدت بڑھنےتک دولت پیداہوگی نہ خوشحالی آئےگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں، چین نے بہترین انداز میں معیشت کو مضبوط بنایا اور ملکی پیداوار پر زور دیا۔چین نے70کروڑ لوگوں کو40 سال میں غربت سےنکالا، اس نےپہلےپلاننگ کرکےکرپشن کوختم کیا، چینی صدر نے خود وزارتی سطح کے450لوگوں کونوکریوں سےنکالا، برآمدات بڑھنےکی وجہ سےچین دنیا کی بڑی طاقت بن گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل بھاری مقدار میں پیداکرسکتےہیں،ہمارےپاس اتنی بڑی ساحلی پٹی ہےتو پام آئل درخت کیوں نہیں لگاسکتے؟، سلیکون ویلی میں بہت کامیاب پاکستان بیٹھےہیں۔


مشہور خبریں۔
شام میں امریکی فوجی اڈے میں متعدد دھماکے
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:شمال مشرقی شام میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے
مئی
صیہونی حکومت مغربی کنارے میں نسل پرستی کا نظام نافذ کر رہی ہے
?️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت
ستمبر
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش
اکتوبر
اردنی شہداء کا عہد نامہ: اے عرب حکمرانو غیرت مند ہو جاؤ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید مہر ذیاب الجزی اردنی ڈرائیورجس نے مغربی کنارے اور
ستمبر
عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، سینیٹر مشاہد حسین سید
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین
جنوری
ایس ای او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے
?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4 روزہ دورے
اکتوبر
وینزویلا میں چوتھے امریکی کی گرفتاری
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر داخلہ نے گزشتہ ماہ اس ملک میں چوتھے
ستمبر
درختوں کی بیماری کی شناخت ڈیجیٹل اسٹیکر کے ذریعہ
?️ 10 جولائی 2021نارتھ کیرولینا (سچ خبریں) نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اہم کارنامہ
جولائی