?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کر دینے میں ہے،فتح مکہ کی سنت کی پیروی کی جائے، نیا سوشل کنٹریکٹ ناگزیر ہو گیا،سب قصور وار ہیں کوئی زیادہ کوئی کم،بلیم گیم سے باہر نکل کر ملک کا سوچیں۔
نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمؐ نے فتح مکہ کے موقع پر بدترین دشمنوں کو معاف کر کے اسلام کے سنہری دور کا آغاز کیا، اگر کوئی چاہتا ہے کہ پاکستان موجودہ بحرانوں سے نکل آئے تو پھر ایک دوسرے کو معاف کریں۔ قصوروں کو ناپیں گے تو 100فیصد بے قصور کوئی نہیں نکلے گا۔ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ سب اپنی حدوں میں رہے لہٰذا ایک دوسرے کو معاف کریں اور پاکستان کو بھی معاف کریں۔
انہوںنے کہاکہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکا واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، علمی و تحقیقی کام پر ساری توجہ مرکوز ہے، استحکام کے لئے انتقام کو چھوڑنا ہوگا، فارم 45 اور فارم 47کی بحث سے کچھ نہیں نکلے گا۔ اس بحث نے ذہنی حالات یہاں تک پہنچا دئیے کہ نوجوان 1947کے فیصلے پر شک کرنے لگے، آئین قانون دونوں گمشدہ ہیں انہیں بازیاب کروانے کی ضرورت ہے،ملک کی سلامتی سے انا بڑی نہیں ہوتی۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس وقت کسی بیرونی جنگ کا خطرہ نہیں اس کے باوجود ہر طبقہ حالت جنگ میں ہے۔انہوںنے نکہاکہ لوگوں کے غم و غصہ کو ٹھنڈا کریں، ایک دوسرے کو سنا اور سمجھا جائے ایک دوسرے کو راستہ دیں، آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی میں ہی استحکام اور بقا ہے۔انہورںنے کہاکہ سب اپنی اپنی حدوں کا عدل و انصاف کے ساتھ ازسرنو تعین کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں متعدد بار واضح کر چکا ہوں کہ 2024ء کے دھرنے سے پہلے میری جنرل ظہیر الاسلام یا کسی جنرل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔انھوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر جنرل راحیل شریف کے کہنے پر درج ہوئی کیونکہ شریف برادران نے عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی تھی جنرل راحیل شریف نے نوازشریف کے کہنے پر ہم سے ملاقات کی، میں کینیڈا تھا کہ اس وقت کی حکومت نے میرے لاہور والے گھر مرکز پر حملہ کروایا اور 14 کارکنوں کو شہید 100 کو شدید زخمی کر دیا ہمیں آج دس سال کے بعد بھی انصاف نہیں ملا۔


مشہور خبریں۔
آبی گزرگاہوں پر ہوٹل، مکان بنائے گئے، یہ خود احتسابی کا وقت ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ
ستمبر
وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے وادی تیراہ میں خوارج
جولائی
شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
ستمبر
امریکی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے علاوہ ایک امریکی کمپنی نے بھی مقبوضہ
اپریل
آئرلینڈ میں مظاہرے صیہونیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:آئرلینڈ کے دار الحکومت ڈبلن میں مظاہرین نے مظلوم اور بے
اگست
سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سول و ملٹری قیادت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان
دسمبر
گذشتہ سال کی طرح بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا: وزیر تعلیم
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح
مئی
تل ابیب کو مٹی میں ملا دو؛انگریزی زبان صارفین کا ایران سے مطالبہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی حملوں کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر
جون