?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب کا مالی سال 22-2021ء کا بجٹ منظور ہونے پر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔وزیر اعلی کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے سخت محنت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے انتھک محنت کی۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب کے عوام کے لیے بہترین بجٹ پیش کیا، پنجاب کا بجٹ غریب، مزدور، کسان، تاجر، صنعت کار سمیت ہر طبقے کے لوگوں کے لیے ریلیف پیکیج ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبرانِ اسمبلی اور ہمارے اتحادی بجٹ منظوری پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا بجٹ وزیرِ اعظم عمران خان کے یکساں ترقی کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے، یہ بجٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں 560 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام سے ہر ضلع ترقی کرے گا۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر مراد راس، ایم پی اے سمیع اللّٰہ چوہدری اور اسد کھوکھر نے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے بجٹ کی منظوری پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت نے نمائشی منصوبوں پر صوبے کے قیمتی وسائل کو بے دردی سے ضائع کیا۔


مشہور خبریں۔
زیادہ تر اسرائیلی کیا چاہتے ہیں؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: Axios نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیوں
مارچ
نئے سینیٹر کے حلف اٹھانے کے بعد چیرمین کے لئے ووٹنگ ہوگی
?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوانِ بالا کے لیے 3 مارچ کو ہونے والے
مارچ
چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران
جولائی
عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغان تنازع کے حل کے لئے پاکستان نے
اگست
دنیا کہاں جا رہی ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے پر
جولائی
حزب اللہ کا صہیونی حکومت کی جنگی کونسل کو شدید انتباہ
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے حزب
جون
امریکی مسلمانوں نے ٹرمپ کو کیوں مانا ؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ریڈیو ڈائیلاگ میں بین الاقوامی مسائل کے ماہر سمانے ایکوان
نومبر
کورونا : سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں
?️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرسکے پھیلاؤٔ کو روکنے
مئی