بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا ،کمیٹی کے چیئرمین فاروق ستار نے کہا کہ بجٹ تجاویز میں حکومت کو کہیں گے کہ 200 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بھی بجلی نرخوں میں رعایت دی جائے۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران نے بڑھتی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک ، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ڈسکوز کی نجکاری پر بلائے گئے اجلاس میں لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران زیر بحث رہا۔ممبران نے شدید گرمی، بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اوربجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ناقص انتظامات پرشدید تشویش ظاہر کی۔

اجلاس میں ارکان نے بجلی کمپنیوں کی نگرانی سخت کرنے اور متبادل توانائی کی پالیسی پر زور دیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے۔ اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور گرمی میں عوام اسے کیسے برداشت کرے۔فاروق ستار کامزید کہنا تھا کہ جہاں بلوں کی ادائیگی کم ہے۔

چوری ہے وہاں فیڈرز کے بجائے پی ایم ٹی سطح پر لوڈشیڈنگ کی جائے۔، یہ کہاں کا قانون ہے کہ پورے پورے فیڈرز بند کرکے لوگوں کو اذیت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔لوڈشیڈنگ کے باعث عوام اذیت میں مبتلا ہیں ۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جامع پلان ترتیب دیں ۔

مختلف علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے مینٹی ننس کے نام پر گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن گیاہے۔بجلی کے بریک ڈاﺅن نے بریک ڈاون نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں نے لوڈشیڈنگ ختم یا کم کرنے کے کے الیکٹرک کے دعووں کو جھوٹا قرار دیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے حالیہ دنوں میں شہر کے متعدد علاقوں میں نہ صرف بجلی کے تعطل کا دورانیہ بڑھادیا تھا بلکہ کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی مگر اب وہاں باقاعدہ 6 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی۔کورنگی، لانڈھی، ملیر، کھوکرا پار، قائد آباد، گلستان جوہر کے مختلف بلاکس، نیوکراچی، نارتھ کراچی، سرجانی اور لیاقت آباد میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 50 کیسا ہوگا؟تصاویر لیک

?️ 2 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے

ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سعودی عدالتی اصلاحات اور پھانسیاں

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کی

پہلی بار ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: 2023 میں امریکی موبائل فون کمپنی ’ایپل‘ پہلی بار دنیا

پاک چین اقتصادی راہداری پر کام سست روی کا شکارنہیں ہوا: اسد عمر

?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے

صہیونی پولیس کی آباد کاروں کی جاسوسی تنازعہ کا باعث بنی

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی بستیوں کے خلاف اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاسوسی کے

بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، 12 ڈرونز گرا دیے، ایک شہری شہید، 4 جوان زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

لاہور ہائی کورٹ کی حسان نیازی کی والد سے ملاقات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

?️ 3 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے