?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ٹیکس محتسب نے سولرنیٹ میٹرنگ کے بجلی صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا فیصلہ جاری کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کا فیصلے میں کہنا تھا کہ تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں بجلی کی سپلائی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کریں، کے الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی صارفین سے 18 فیصدسیلزٹیکس وصولی کرے۔
وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق بجلی تقسیم کارکمپنیاں سیلز ٹیکس وصولی کے لیے نیٹ میٹرنگ سے متاثر نہ ہوں، تمام سرکاری ڈسکوز صارفین سے قوانین کے مطابق ٹیکس وصولی نہیں ہو رہی۔
ایف ٹی او کا کہنا تھا کہ قانون کےمطابق ٹیکس کی عدم وصولی سے خزانے کو سالانہ 9 ارب 38 کروڑ روپے نقصان ہو رہا ہے، سرکاری ڈسکوز بجلی صارفین سے مکمل سیلزٹیکس کی وصولی نہیں کر رہیں۔
ایف ٹی او نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پرتحقیقات کی سفارش کر دی، وفاقی ٹیکس محتسب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر 60 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے۔
ایف ٹی او کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے18فیصد سیلز ٹیکس کی درست وصولی کر رہی ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق سیلز ٹیکس دفعات کے تحت نیٹ میٹرنگ کا کوئی تصور نہیں ہے، سیلزٹیکس نیٹ آف ویلیو پر نہیں بلکہ سپلائی پر وصول کرنا ضروری ہے، سیلزٹیکس کونیٹ میٹرنگ کےکسی بھی اثر کےبغیرمجموعی رقم پراسےکاٹنا ضروری ہے۔
ایف ٹی او کا کہنا تھا کہ تمام ڈسکوز کو نیٹ میٹرنگ کے کسی بھی اثر کے بغیر سیلز ٹیکس وصول کرنا ہوگا، صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کی مجموعی سپلائی پرسیلز ٹیکس وصول کرنا ہوگا۔
وفاقی ٹیکس محتسب کا فیصلے میں کہنا تھا کہ کےالیکٹرک قانونی طور پردرست شقوں کے مطابق سیلز ٹیکس وصول کر رہا ہے، کےالیکٹرک درست طریقے سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک صارف نے بجلی کی مجموعی سپلائی پرٹیکس وصولی پرایف ٹی او سے شکایت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
عرب لیگ کے بیان پر حماس کا شدید ردعمل
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے فلسطینی عوام کے مفادات کو اولین
فروری
صیہونی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں پر وزیر اعظم کا ردعمل
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر
اگست
افریقی یونین میں سوڈان کی رکنیت معطل
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:افریقی یونین کی امن اور سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے
اکتوبر
طالبان اور افغانستان کا تاریک مستقبل
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان نے 20 ویں صدی میں ایک تلخ تاریخ کا تجربہ
اگست
ہم شام میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں: امریکی اہلکار
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: العربی الجدید کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی امور کے لیے
مئی
سام سنگ کی اے سیریز کا بجٹ فون متعارف
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ
مارچ
1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی خفیہ حکمت عملی کیا ہے؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں: حالیہ دہائیوں میں صیہونی حکومت نے فلسطینی قوم کا مقابلہ
ستمبر
بحرینی قیدیوں کی حالت زار
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے ایک اورسیاسی قیدی کی شہادت اس ملک میں بڑے
اپریل