بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کے فیصلے کے تحت بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ہے، نیپرا اتھارٹی 26 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جب کہ فروری کیلئے بجلی کی ریفرنس لاگت 8روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد، گیس سے 10.32 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فروری میں درآمدی ایل این جی سے14.11 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جوہری ایندھن سے فروری میں 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

دوسری طرف سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے دوسرے بجلی صارفین پراضافی بوجھ کا سدباب کرنے کیلئے کابینہ کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی سے نئی پالیسی کی منظوری لے لی گئی ہے، نئی پالیسی کے تحت سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے اب فی یونٹ انرجی پرائس 10روپے فی یونٹ خریدا جائے گا، اس پالیسی کے مطابق نئے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کو سیلف کنسمپشن کی سہولت کے ساتھ بجلی کی خریداری کی سہولت تو ہوگی مگر یونٹس کا تبادلہ یا ایک دوسرے کے ساتھ نیٹ آف (Net-off) کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سولر ٹیکنالوجی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد اب پالسی کو ازسر نو مرتب کرنے کی اشد ضرورت تھی، جس کی مختلف فورمز پر بارہا نشاندہی بھی گئی تھی کیوں کہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین نے سال 2024ء کے اختتام تک باقی صارفین پر 1.5روپے فی یونٹ بوجھ منتقل کیا جوکہ سالانہ 159 ارب روپے بنتے ہیں، اگر بروقت اس پالسی میں تبدیلی نہیں لائی جاتی تو سال2034ء تک (دس سال) میں کل 4 ہزار 240 ارب کا بوجھ سولر صارفین کی طرف سے باقی صارفین پر منتقلل ہوگا جوکہ فی یونٹ 3.18 روپے ان دس سالوں میں بنتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اس نئی پالیسی کا اطلاق نئے نیٹ میٹرنگ صارفین پر ہوگا جبکہ جن صارفین نے سولر نیٹ میٹرنگ لگا رکھی ہے ان کو معاہدوں کی مدت تک پرانی پالسی کے تحت سہولت میسر ہوگی تاہم مدت گزرنے کے بعد وہ بھی نئی پالسی کے تحت اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس نئی سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی سے جہاں چار کروڑ کے قریب صارفین کے بجلی بلوں میں اضافی بوجھ کا تدارک کیا گیا ہے وہاں اس کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے کہ سرمایہ پر واپسی چار سے پانچ سالوں میں ممکن ہو جوکہ کسی بھی جائز کاروبار کے مطابق ہے۔

مشہور خبریں۔

اگر امریکہ اسرائیل کا ساتھ دینا بند کر دے تو غزہ میں خونریزی بند ہو جائے گی

🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی

ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے حکومت کا خصوصی مہم چلانے کا اعلان

🗓️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے  حکومت نے

چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے انسانی آواز میں بات چیت کرنے کا فیچر متعارف

🗓️ 24 نومبر 2023سچ خبریں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک

وزیراعظم کی بیماری کے باوجوداجلاس میں آنے والے ایم این اے کے جذبے کی تعریف

🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی بلوں

وزیر اعظم کی انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت

🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نےانتخابات شفاف بنانے کے حوالے

کورونا: پنجاب میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

🗓️ 13 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی

جنگ نہ کریں تو کیا ہوگا؟صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف

🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ اگر ہم جنگ

مأرب کی آزادی سعودی اتحاد کی سب سے خوفناک شکست ہوگی؛فرانسیسی اخبار

🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے