?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر ہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کیلئے کیا ضروری ہے، بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے ممالک پاکستان کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک شخص کو قوم نے سر آنکھوں پر بٹھایا، اس شخص نے اپنے دور میں جو چاہا وہ کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کل ایک تقریر کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براہ راست دکھایا گیا، پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قاسم خان کی عید پر بانی پی ٹی آئی سے آدھا گھنٹہ فون پر بات کرائی گئی، یہ یورپی یونین میں جا کر اسرائیلی لابیز سے ملے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قاسم خان کی واحد دلیل تھی کہ میرے والد جیل میں ہیں، بانی توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرا 9 مئی کیا گیا، مرکزی کردار قاسم خان ہے، قاسم خان کو والد کے دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آئیں؟۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی اپنے دورمیں چُن چُن کر مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہے تھے، پی ٹی آئی دور میں بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کیا جاتا تھا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں منشیات کے جعلی مقدمے بنائے گئے، 9 مئی کی ناکام بغاوت کا ایندھن ملک کے نوجوان بنے، بانی کے بچے نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ باہر بیٹھ کرہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کیلئے کیا ضروری ہے، بھارت بھی چاہتا ہے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی نہ ملے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی مریض گھروں میں داخل ہو رہے ہیں!
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: ان دنوں، اسرائیل میں ہسپتالوں کے بستروں اور خدمات کی
دسمبر
الاقصیٰ طوفان مزاحمت کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن: نصراللہ
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کے یوم شہداء کے
نومبر
شمالی وزیرستان: میر علی میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 افسران، 5 جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک
?️ 16 مارچ 2024وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی
مارچ
یورپی یونین کا یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا اعلان
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین یوکرین
اپریل
مسجد اقصی کے بارے میں ضروری معلومات
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں
مئی
ٹرمپ کی غلط فہمیوں کی وجہ سے امریکہ ایک بار پھر یمن کی دلدل میں پھنسا
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے خواتین
مارچ
ہندوستان ٹائمز: اگر بھارت پیچھے ہٹتا ہے تو اسلام آباد کشیدگی ختم کرنے کے لیے تیار ہے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں
مئی
احتجاجی مظاہرین پر تشدد: حکومت خیبرپختونخوا کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
?️ 29 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف
نومبر