باہر بیٹھے بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر ہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کیلئے کیا ضروری ہے، بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے ممالک پاکستان کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک شخص کو قوم نے سر آنکھوں پر بٹھایا، اس شخص نے اپنے دور میں جو چاہا وہ کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کل ایک تقریر کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براہ راست دکھایا گیا، پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قاسم خان کی عید پر بانی پی ٹی آئی سے آدھا گھنٹہ فون پر بات کرائی گئی، یہ یورپی یونین میں جا کر اسرائیلی لابیز سے ملے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قاسم خان کی واحد دلیل تھی کہ میرے والد جیل میں ہیں، بانی توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دوسرا 9 مئی کیا گیا، مرکزی کردار قاسم خان ہے، قاسم خان کو والد کے دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آئیں؟۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی اپنے دورمیں چُن چُن کر مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہے تھے، پی ٹی آئی دور میں بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کیا جاتا تھا۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں منشیات کے جعلی مقدمے بنائے گئے، 9 مئی کی ناکام بغاوت کا ایندھن ملک کے نوجوان بنے، بانی کے بچے نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ باہر بیٹھ کرہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کیلئے کیا ضروری ہے، بھارت بھی چاہتا ہے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی نہ ملے۔

مشہور خبریں۔

ہر ایرانی حملے پر 4 ہزار سے زائد نقصانات کے دعوے جمع؛صیہونی میڈیا کا انکشاف 

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق ایران کے ہر میزائل حملے کے

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں تازہ گرفتاریوں کی مذمت

?️ 7 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

?️ 13 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) حکومت خیبر پختونخوا نے مالی سال 26-2025 کے لیے

ایس سی او ۱۰ رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے قیام کی سمت قدم بڑھائے:بھارتی وزیر خارجہ

?️ 18 نومبر 2025 ایس سی او ۱۰ رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے

کورونا ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز لگا دی گئیں: اسد عمر

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے

عبرانی میڈیا: 70 میں سے صرف 2 ممالک نے غزہ کے حوالے سے امریکی درخواست کا جواب دینے پر اتفاق کیا

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا

نیتن یاہو کی کرپٹ شخصیت کی نئی جہتیں

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی عدالت نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے

کیا  ٹرمپ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں؟

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:  ڈیموکریٹک سینیٹرز کے رہنما چک شومر نے زور دے کر کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے