?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سیکیورٹی یا صحت کے مسائل کی وجہ سے کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی ’ہم نیوز‘ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا، اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 28 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما سعد رفیق کے والد خواجہ رفیق کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور صدر آصف علی زرداری ساتھ مل کر بیٹھیں تو ملک کے 70 سالہ بحران کا خاتمہ 70 دن میں ہو جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے سربراہان کے نام مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیے جائیں اور ان کے ویسے خیالات ہوں، جو نواز شریف کے پچھلے سال وطن واپسی کے دوران تھے، تو ملک میں جاری 70 سالہ بحران کا خاتمہ ممکن ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نوازشریف، عمران خان اور آصف علی زرداری کا نام مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہونا چاہیے، ہم سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھنا چاہیے لیکن اس سے پہلے یہ بہت ضروری ہے کہ غلطیوں کو تسلیم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین اور میثاق جمہوریت اہم سیاسی دستاویز ہیں، میثاق جمہوریت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور میاں نواز شریف نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا اور پھر بات چیت میں پیش رفت ہوئی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرزآف کامرس کے صدورکی ملاقات ہوئی
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے
جولائی
ابتدائی حلقہ بندیاں: کراچی کی ایک قومی، تین صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھ گئیں۔
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری
ستمبر
مغربی ممالک کی ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے اغراض و مقاصد
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں یورپی تروئیکا اور امریکہ نے ایران کے
ستمبر
ٹرمپ کے بڑھتے ہوئے اتارچڑھاؤ نے دنیا کو پریشان کر دیا ہے: سی این این
?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:سی این این نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ
فروری
جرمن ٹریڈ یونین کی نئی ہڑتال کی کال
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کی ریاست بائرن میں وردی ٹریڈ یونین نے مزدوری کے
مئی
ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان سے 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 16 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی
اکتوبر
سوشل میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے: اردغان
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردغان نے ہفتے کی شام سوشل
دسمبر
جفری اپسٹین اسکینڈل برطانوی حکومت گرنے کا سبب بن سکتا ہے: سیانان
?️ 5 فروری 2026سچ خبریں:جفری اپسٹین اسکینڈل کے نئے انکشافات برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر
فروری