بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردوں کا سہولت کار سمجھتا ہوں۔ میاں جاوید لطیف

جاوید لطیف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا ہے، میں تو بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردوں کا سہولت کار سمجھتا ہوں، بھارت کی پراکسی کا دفاع پی ٹی آئی کرتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ قومی ڈائیلاگ حکومت کی ضرورت ہے، قومی ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا امن وامان نہیں ہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان بڑے عرصے بعد بھارت سے جنگ جیتا ہے، بڑے عرصے بعد پاکستان کا دنیا میں اعتماد بحال ہوا ہے، جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی اس وقت انتشار پیدا کر رہے ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو ختم کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے، اگر یہ دہشت گردوں سے ہی بات کرنا چاہتے ہیں تو براہ راست بھارت سے ہی کر لیں، بھارت شکست کے بعد آگ میں جل رہا ہے اور بدلہ لینا چاہتا ہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر شہباز شریف حکومت میں 40 ہزار طالبان واپس آئے تو میں سیاست ہی چھوڑ دوں گا، طالبان کو جیلوں سے واپس نکالنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی، جنرل باجوہ، فیض حمید نے کیا تھا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی، فیض حمید کو سزا دی گئی ہے تو باقی لوگوں کو بھی دی جانی چاہئے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جنگی قیدیوں کی فلم دینے کے بدلے حماس کا صیہونیوں سے مطالبہ

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اخبار نے حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مصر کی

ٹرمپ ہوئے بائیڈن پرچراغپا؟

?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات خفیہ دستاویزات کے معاملے

انگریزی اشاعت: چین نے ٹرمپ کی تجارتی جنگ جیت لی

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سپیکٹیٹر میگزین نے ایک مضمون میں چین کو ڈونلڈ ٹرمپ

چابہار معاہدے سے پورے خطے کا فائدہ : ہندوستانی وزیر خارجہ

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایران کی اسٹریٹجک بندرگاہ چابہار کے لیے ہندوستان اور ایران

تہران ریاض تعلقات میں بہتری چین کی سفارتی فتح ہے: سی بی ایس

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے چین میں ایران کے وزیر خارجہ

سوڈان میں حالات زندگی کی مسلسل خرابی مظاہرین نے حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:  ہزاروں سوڈانی باشندوں نے اتوار کو مسلسل دوسرے دن خارطوم

جولانی عناصر کے ہاتھوں سابق شامی مفتی پر تشدد

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: شام کی قومی آزادی پارٹی کے ایک عہدیدار محمود الموالدی نے

کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی خطرناک سازش، کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق چھیننے کی تیاری جاری

?️ 20 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کشمیری عوام کے خلاف خطرناک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے