?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے معاملے پر فل کورٹ بنائیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ عدلت کا سو موٹو لینا خوش آئند ہیں، ہمارا سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ جیسے باقی کیسز جلد سے جلد ہوگئے اس طرح 9 مئی کے کیسز کی پٹیشن پر بھی بینچ بنا کر فیصلہ کیا جائے، قومی احتساب بیورو نے قبول کیا توشہ خانہ کیس کی کوئی بنیاد نہیں، القادر یونیوسٹی کا کیس بھی چل رہا ہے، ٹرسٹی کبھی مالک نہیں ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے کیس کا فیصلہ بھی جلد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ بشری بی بی کو زہر دیا جارہا ہے اور اس کے ذمہ دار ملک کے طاقت ور حلقے ہوں گے، وہ جہاں رہ رہی ہیں وہ گھر جس کے کنٹرول میں ہے وہ لوگ ہی بی بی کی زندگی کے ذمہ دار ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ خان صاحب نے آج خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن رکوانے کی مذمت کردی ہے، اگر اسمبلی نا مکمل تھی تو اسپیکر ڈپٹی اسپیکر، وزیر اعظم کے انتخابات کیسے ہوئے؟ اس وقت الیکشن کمیشن نے ہماری بات نہیں مانی تو آج سینیٹ الیکشن کیوں روکا؟ ہم سپریم کورٹ سے استدعا کرتے ہیں کہ اس حوالے سے بھی جو پٹیشن عدالت میں دائر ہوئی اس کا فیصلہ کریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں بشری بی بی کی سیکورٹی کا خدشہ ہے، وہ ایک کمرے میں اکیلے بند ہیں، بی بی نے خود میڈیا کے سامنے سب بتایا ہوا ہے، بی بی کو بنی گالہ میں کس نے رکھا؟ ان کو تو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے تھا۔
پارٹی اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے ہم اسے حل کرلیں گے۔
مشہور خبریں۔
شہید ہنیہ؛ قتل سے لے کر طوفان الاقصیٰ تک
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی تحقیقاتی صحافی رونین برگمین نے اپنی کتاب رائز اینڈ کل
اگست
شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین کو خط
?️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی رہنما اور شیریں مزاری نے خط
مئی
امریکی محکمہ خارجہ کا دایرہ کم ہون کا امکان
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: پولیٹیکو ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر
مارچ
ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح کہا کہ ہم
دسمبر
سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 162 ہوگئی ہے۔
?️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے مرنے
اگست
توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ’توشہ خانہ پالیسی 2023‘ کی منظوری
مارچ
ایٹمی آبدوزوں کے ذریعے ٹرمپ کا خطرناک شو، عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش
?️ 2 اگست 2025ایٹمی آبدوزوں کے ذریعے ٹرمپ کا خطرناک شو، عوامی توجہ ہٹانے کی
اگست
صیہونیوں کے ساتھ حالیہ لڑائی میں ہمیشہ استقامتی محور کے ساتھ ایک مشترکہ سیکورٹی روم قائم
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے اعلیٰ کمانڈروں نے جمعے کے روز اعلان
مئی