?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
ہفتہ کے روز ریٹرننگ افسر محمد اقبال نے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی دو بنیادوں پر مسترد کیے گئے جس میں سے پہلی وجہ یہ تھی کہ بانی پی ٹی آئی کا تائید کنندہ حلقہ این اے-122 کا رجسٹرڈ ووٹر نہیں۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے سزا یافتہ ہونے کے باعث بھی ان کے کاغذات کو مسترد کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کے کاغذات کو مسلم لیگ(ن) کے امیدوار میاں نصیر نے چیلنج کیا تھا۔
تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹریبونل میں اپیل دائر کریں گے کیونکہ ہم نے ہم نےاین اے۔122 کے ریٹرننگ افسر پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کی اپنی انکوائری چل رہی ہے اور ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔151 اور تھرپارکر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-214 سے مسترد کردیے گئے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔
کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اےأ263 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے قاسم سوری کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔
ریٹرننگ افسر نے موقف اپنایا کہ قاسم سوری نادہندہ، اور اشتہاری ہیں اور تفصیلی فیصلہ قاسم سوری کے وکلا کو دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس کے علاوہ بھی پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا چکے ہیں۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے آبائی علاقے مردان سے ان کے کاغذات نامزدگی برائے این اے 23 بغیر کسی قانونی اور مناسب وجہ کے مسترد کر دیے گئے۔
علی محمد خان نے کہا کہ اس غیر قانونی اور غلط فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں اپیل کریں گے، اپنے رب سےامید ہے انصاف ملے گا۔
اس کے علاوہ اٹک کے حلقہ این اے 50 سے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
نئی دہلی نے امریکی ہتھیار خریدنے کا منصوبہ ملتوی کر دیا
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
کراچی: سمی دین بلوچ سمیت 4 افراد ایم پی او ایکٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے زیرحراست
?️ 25 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی
مارچ
عالمی طاقتوں کی دوڑ میں سعودی میزائل پروگرام قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ٹھوس ایندھن پروڈکشن کمپلیکس کی نئی تصاویر کے
جنوری
پنجاب حکومت تمام پارٹی دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی
?️ 13 جون 2021لاہور (سچ خبریں)بزدار حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے
جون
روسی حملہ یوکرین کی جنگ کو قابو سے باہر کر سکتا ہے: ٹرمپ ایلچی
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کیث
ستمبر
’پچھلے 5 سالوں میں والدین اور بہن کا انتقال ہوا‘، عمران عباس آبدیدہ ہوگئے
?️ 7 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنی پہچان بنانے
اپریل
اسرائیل میزائلوں کے مکمل محاصرے میں ہے:عطوان
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل میزائلوں سے گھرا ہوا ہے اور اس کے آہنی گنبد
اپریل
غزہ کی جنگ اسرائیل کی عبرتناک شکست کے ساتھ ختم
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ گیورا ایلینڈ نے
جنوری