🗓️
باغ آزاد کشمیر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بابا رحمتے نے نواز شریف کے خلاف جوڈیشل سازش کی اور میاں نواز شریف کو نااہل کیا۔
باغ آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں نہ صرف دہشت گردی ختم ہوئی بلکہ دہشتگردی کا بھی قلعہ قمع کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہان تھا کہ ان دونوں مسائل کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ رہا تھا، لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ اگر ان دو مسائل پر قابو پا لیا جائے تو پھر پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، اور چار سال میں یہ صورت آ گئی کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں شرح نمو 6.2 فیصد پر پہنچی، جو اگر 7 پر پہنچے تو اس ملک میں نہ پھر کوئی بے روزگار رہتا ہے اور نہ کوئی بغیر خوراک اور بغیر دوائی کے مرتا ہے، لیکن اس وقت سازش رچائی گئی اور اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ نے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ ایک بابا رحمتے تھا، جو آج کل بابا لعنتی بن کر پھر رہا ہے، بابا رحمتے نے نواز شریف کے خلاف جوڈیشل سازش کی اور میاں نواز شریف کو اس الزام پر نااہل کیا کہ بیٹے کی کمپنی ہے، اس میں آپ کا نام درج ہے، آپ نے تنخواہ لی تو نہیں ہے لیکن لے سکتے تھے، اس لیے آپ نے تنخواہ کا نہیں بتایا اس لیے آپ کو نااہل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اُس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان۔۔ اس بات کی کڑیاں 2014 سے شروع ہوئی، یہ فتنہ، جس کا میں کہتا رہا ہوں کہ اگر اس فتنے کا قوم نے ادراک نہ کیا تو یہ فتنہ ملک کو کسی حادثے سے دو چار کر دے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2014 میں اس نے کیا اسلام آباد میں لانگ مارچ کے ذریعے چڑھائی نہیں کی؟ اس نے 126 دن کا دھرنا نہیں دیا، سول نافرمانی ریاست کے خلاف بغاوت ہوتی ہے، اس نے وہاں پر بل جائے نہیں، اس نے 2014 میں نہیں کہا کہ آپ بل ادا کرنے بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ اس (عمران خان) نے تھانوں پر حملے کر کے ملزموں کو چھڑایا نہیں، یہ شام کو روز سرکس لگایا کرتا تھا، اس نے لوگوں کے نام لے کر نہیں کہا کہ میں تمہیں اپنے ہاتھوں سے پھانسی لگاؤں گا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں اس کے تمام گناہوں کے اوپر پردہ ڈالا گیا، اور جو دہشت گردی کے مقدمے اس کے خلاف درج ہوئے تھے، ان میں یہ اشتہاری تھا، اس اشتہاری کو ایک سازش کے تحت منتخب کروایا گیا اور آر ٹی ایس بیٹھایا گیا، پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے اسے پاکستان کے اوپر مسلط کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے مسلط کرکے اس بات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی کہ یہ اپنے پروجیکٹ کو آگے لے کر چلے، پاکستان میں جتنے میٹرو، موٹرویز، ہسپتال اور جتنی بھی ترقی ہوئی، اگر ان منصوبوں کو جن کے اوپر نواز شریف کا نام لکھا ہوا ہے، ان کو اگر ایک سائیڈ پر کردیں تو باقی حساب لگا لیں کہ پچھلے 70 سالوں میں کیا ہوا، اور اس کے پونے چار سال میں کیا ہوا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس بات کو ممکن بنایا کہ آپ (آزاد کشمیر) کو مالی اور انتظامی طور پر خودمختار بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نے صرف فرح گوگی کا تحفہ دیا، جس نے پنجاب میں ساڑھے تین سال لوٹ مار کی، 12 ارب روپے کی بینکنگ ٹرانزیکشنز ہیں، جو اس نے منی لانڈرنگ کرکے باہر بھیجے، یہ بے شرم انسان جس وقت ہمیں ڈاکو اور چور کہہ رہا تھا، اس وقت یہ پیسہ باہر منی لانڈر ہو رہا تھا۔
مشہور خبریں۔
جنرل ندیم رضا ریٹائر، پاک فوج کی قیادت میں تبدیلی کا عمل شروع
🗓️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل ندیم رضا نے ملٹری سروس سے ریٹائرمنٹ کے
نومبر
صیہونی بینیٹ کابینہ کی ریل خاتمے کی پٹری پر
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بینیٹ کی کابینہ، یا Bennett-Lapid کا اتحاد، اس
جنوری
لبنانی حکومت اور پارلیمنٹ میں ہماری موجودگی ضروری ہے:سید حسن نصراللہ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان کے
مارچ
برطانیہ اور امریکہ صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کیوں کرتے ہیں؟
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری
دسمبر
اسرائیل کو اپنی فوج کی زمینی طاقت پر کوئی بھروسہ نہیں
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سرکردہ عسکری تجزیہ کاروں میں سے ایک تل
اکتوبر
غزہ جنگ سینئر صیہونی جرنیلوں کے لیے گلے کی ہڈی
🗓️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے اعلیٰ فوجی جرنیلوں نے اس حکومت کی
مئی
جسٹس امیر بھٹی ریٹائرڈ، نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان کل حلف اٹھائیں گے
🗓️ 7 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج اپنے
مارچ
ایک اور سنوار غزہ کا خطرناک ترین شخص
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق ضدی مگر لطیف کہا گیا
فروری