?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سائفر کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج انصاف کی جیت ہوئی ہے، آج عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بلند ہوا ہے، آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے کیوں کہ آج ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا ہے، بہت جلد سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دیگر کیسز بھی ختم ہوں گے اور عمران خان بہت جلد جیل سے باہر ہوں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سزا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کی سزائیں ختم کردیں اور انہیں مقدمے سے بری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کا آغاز کیا تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی غیر حاضر تھے، ان کے معاون وکیل نے بتایا کہ ’کچھ وقت دے دیں بیس منٹ تک آجائیں گے‘، عدالت نے کہا کہ ’ہم نے ریگولر ڈویژن بنچ کینسل کیا تاکہ یہ کیس سن سکیں، ہم صرف آپ کے لئے بیٹھے رہے ہیں اور کوئی کام نہیں، ہم نے پہلے کہا تھا 11 بجے ہم نے ٹائم کا بتا دیا تھا، اس کیس کی وجہ سے ریگولر ڈی بی کینسل کی ہے اور سرکاری وکلاء نہیں ہیں، کیا حامد علی شاہ صاحب نے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے؟‘، اس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ’حامد علی شاہ سے ابھی بات ہوئی وہ والدہ کے پاس معروف ہسپتال میں ہیں، سلمان صفدر بے شک دلائل کو آغاز کر دیں‘۔


مشہور خبریں۔
عدالت کی پنجاب حکومت کو آخری مہلت
?️ 22 جون 2022لاہور (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دستاویزات فراہمی سے متعلق
جون
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا بھی ثنا یوسف کی طرح ہراساں کیے جانے کا انکشاف
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے بھی ٹک ٹاکر
ستمبر
ترکی میں صہیونی شہریوں کے کارنامے
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ اور اس حکومت کے وزیر
اگست
قیدیوں کی رہائی کے بارے میں قطر کے ساتھ سلیوان کی گفتگو
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ سلیوان
جنوری
حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا
اگست
لاہور میں ہزاروں پاکستانی فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اسی دوران جب غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری
نومبر
کیا وینزویلا پر براہ راست امریکی فوجی حملہ قریب ہے؟
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی ایک نئے
دسمبر
حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
?️ 9 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی
مارچ