ایک دن میں کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ، تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ توڑ کورونا ویکسین لگانے  کے حوالے سے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ ویکسین کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک خود کو رجسٹر کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، لوگوں کےویکسین لگانے کیلئے رجسٹرکرنےکی رفتارمیں بھی اضافہ ہوا اور ویکسینیشن کیلئے رجسٹرکرنے والوں کی تعداد 50لاکھ سے تجاوزکرگئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 40سال یااس سےزائدعمرکےافرادجلدرجسٹریشن کرالیں اور کوروناسےبچاؤکےحفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔یاد رہے گذشتہ روز ملک میں پہلی دفعہ ایک دن میں ویکسین لگانےکی تعدادڈیڑھ لاکھ سےتجاوزکرگئی تھی، اس دوران ایک لاکھ64ہزارافرادکوویکسین لگائی گئی۔

اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ یک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے۔

صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 678 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 423 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 693 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا جب کہ گلگت بلتستان میں 107، صوبہ بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد عالمی وباء سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کا کہنا ہے ملک میں قبضہ اور ایکسٹینشن مافیا کا راج ہے، فیصل چوہدری

?️ 6 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا

غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے قطر کی کوشش

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی

جھوٹ بولنا صیہونیوں کی عادت ہے

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو اور صدر اسحاق ہرزوگ سمیت عبوری صیہونی حکومت کے

صہیونی صحافی کا سید حسن نصر اللہ کے قتل کی کوششوں کے بارے میں نیا انکشاف

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی صحافی امیر بوحبوط نے حزب اللہ کے شہید سیکریٹری

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جسٹس عامر فاروق کے خلاف ’بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم‘ کی مذمت

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف

ایرانی وزیر خارجہ لبنان میں، پیغامات اور نتائج

?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دو پاور پلانٹس

’صحیح شخص کو قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں‘، اداکاروں کی اپیل

?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فرحان سعید اور مایا علی سمیت دیگر اداکاروں

ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان سے 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

?️ 16 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے