?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ توڑ کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ ویکسین کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک خود کو رجسٹر کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، لوگوں کےویکسین لگانے کیلئے رجسٹرکرنےکی رفتارمیں بھی اضافہ ہوا اور ویکسینیشن کیلئے رجسٹرکرنے والوں کی تعداد 50لاکھ سے تجاوزکرگئی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ 40سال یااس سےزائدعمرکےافرادجلدرجسٹریشن کرالیں اور کوروناسےبچاؤکےحفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔یاد رہے گذشتہ روز ملک میں پہلی دفعہ ایک دن میں ویکسین لگانےکی تعدادڈیڑھ لاکھ سےتجاوزکرگئی تھی، اس دوران ایک لاکھ64ہزارافرادکوویکسین لگائی گئی۔
اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ یک سال ہو گیا عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، 2021 میں کورونا سے یومیہ اموات 15 ہزار سے زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے آئندہ چند ہفتے نازک ہیں، احتیاط لازمی ہے۔
صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 678 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 423 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 693 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا جب کہ گلگت بلتستان میں 107، صوبہ بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد عالمی وباء سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قطر کی نیتن یاہو پر تنقید
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی کان نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ قطریوں نے عوامی
جنوری
پولینڈ کا جرمن چانسلر پر خطرناک الزام
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: پولینڈ کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے
ستمبر
پاک فوج اور پی ٹی آئی میں کون اختلاف ڈالنا چاہتا ہے؟ عمر ایوب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
جولائی
کورونا: ملک بھر میں مزید 161 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ
مئی
صیہونیوں کو غصہ دلانے والے اقدام پر مصر کی وضاحت
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: مصر کی جنرل انٹیلی جنس سروس (GIS) نے جزیرہ نما سینا
ستمبر
افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ایک انسانی تباہی ہے:امریکی سینیٹر
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز جو 2021 کے امریکی صدارتی انتخابات میں
ستمبر
بندر حدیدہ میں طبی آلات کے گودام کو نشانہ بنانا
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: یمن میں المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی اتحاد
مارچ
صہیونی فوج کا اپنی نئی ہلاکتوں کا اعتراف
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں
جون