ایک دعوتنامہ نہ آنے پر اتنا شور شرابہ کیوں:عمران خان

وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنے پر اٹھنے والے ‘شور شرابے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دعوتنامہ نہ ملنے پر ہونے والے شور شرابے پر تعجب’ کا ہو رہا ہے

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ‘مجھے موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنے سے متعلق شور وغل پر تعجب ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کارفرما ہے جو ہماری آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان فراہم کرے گی’۔

وزیر اعظم نے کلین اور گرین پاکستان مہم اور 10 ارب درخت سونامی کا دیا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا جب کچھ روز قبل امریکی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری یکم سے 9 اپریل تک ابوظہبی، نئی دہلی اور ڈھاکہ کا سفر کریں گے.

امریکی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری جمعرات کو شروع ہونے والے ایشیائی دورے کے دوران بھارتی، اماراتی اور بنگلہ دیش کے رہنماؤں کے ساتھ ’گلوبل وارمنگ‘ کو کم کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔

اس دورے میں وہ پاکستان کی قیادت کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث متاثرہ ممالک کے فہرست میں شامل ہے۔

رواں ماہ کے آخر 23-22اپریل کو امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے بلائے گئے موسمیاتی سربراہی اجلاس کے اعلان کے بعد سامنے آئی۔

اس لیے انہوں نے 40 عالمی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا ہے جس میں بھارت، چین اور بنگلہ دیش کے ممالک بھی شامل ہیں لیکن پاکستان سے کسی کو مدعو نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہمیں 7 برس کا وسیع تجربہ ہے جس کا سفر خیبر پختونخواہ سے شروع ہوا اور ہماری پالیسیوں کو تسلیم کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی ریاست کو اپنا تجربہ شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ عالمی برادری اگر ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2021 میں ہونے والے اجلاس (COP26) میں اپنی ترجیحات کی بھرپور وضاحت کرچکا ہوں۔

مشہور خبریں۔

ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے، اسد قیصر

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا

صیہونی حکومت کے حملوں کے باوجود مزاحمتی ہتھیاروں پر لبنانی کابینہ کا اجلاس

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی کابینہ آج صدارتی محل میں ملک کے مقاومت کے

صدرمملکت عارف علوی کا پنجاب، خیبرپختونخوا میں 9 اپریل کو انتخابات کا اعلان

?️ 20 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور

نصف صدی قبل فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کرنے کے صہیونی منصوبے بے نقاب 

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: برٹش نیشنل آرکائیوز کی تاریخی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے

صہیونی حکام شامی اتحادی آپریشن روم کے پیغام کو سنجیدگی سے لیتے ہیں:صیہونی میڈیا

?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی اتحاد کے آپریشن روم سے تل ابیب کو دیے جانے

دنیا میں امریکہ کی خفیہ جنگوں کا انکشاف

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ

صیہونیوں کے خلاف بولنے پر قید کی سزا

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات

سعودی عرب اسلام کے ساتھ برسرپیکار ہے:یمنی مفتی

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:یمنی مفتی نے سعودی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے