?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ڈی آر او سرگودھا اور ریٹرننگ افسران بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ مجھے ریٹرننگ افسر کا ایک نوٹس ملا کہ آپ کے حلقہ میں امیدوار فوت ہو گیا ہے، وفات پانے والے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ 15 جنوری کا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹی نے مؤقف اپنایا کہ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی، 3 جنوری کو نماز جنازہ ہوئی، اس معاملہ میں جعل سازی کی گئی ہے، دو حلقوں میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے سازش کی گئی، ڈی سی سرگودھا نے معاملہ کی انکوائری بھی کروائی ہے۔
ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ انتخابات ملتوی نہ کیے جائیں، ڈی آر او سرگودھا نے مؤقف اپنایا کہ میں نے انکوائری کروائی ہے، انکوائری میں ثابت ہو گیا ہے کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی ہے، انکوائری میں صادق علی کی والدہ، بیٹی، امام مسجد کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے سے پہلے ریٹرننگ افسران نے انکوائری کیوں نہیں کی، ریٹرننگ افسر این اے 85 نے کہا کہ اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی، ہمیں جعلی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ فراہم کیا گیا تھا۔
سیکریٹری یونین کونسل نے کہا کہ ہم نے نمبردار کی تصدیق اور بیٹے کی درخواست پر ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیا، نمبردار نے کہا کہ میرے جعلی دستخط کیے گئے۔
سماعت کے دوران مداخلت پر چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسل کی سرزنش کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک تو غلط کام کرتے ہو اور یہاں آ کر بحث کرتے ہو۔
چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری یونین کونسل کے خلاف ڈی سی سرگودھا کو کارروائی کی ہدایت کر دی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس شخص کو نوکری سے برخواست کرنا چاہیے۔
امام مسجد نے بتایا کہ میں نے صادق علی کی نماز جنازہ 3 جنوری کو پڑھائی۔
الیکشن کمیشن نے این 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے۔
دونوں حلقوں میں انتخابات ہوں گے، انتخابی عمل جاری رکھا جائے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ | اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو ’خطرناک جنگی علاقہ‘ قرار دے دیا
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی طرف سے غزہ کو "خطرناک
اگست
صیہونی غزہ آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری تجزیہ نگاروں نے غزہ پر صیہونی حکومت کے زمینی
اکتوبر
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان، بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کرلیا
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے گزشتہ روز
مئی
نیتن یاہو کی کابینہ مالی بحران میں غرق:اسرائیلی میڈیا
?️ 5 ستمبر 2025نیتن یاہو کی کابینہ مالی بحران میں غرق:اسرائیلی میڈیا اسرائیل کی اقتصادی
ستمبر
اگر جنگ جاری رہی تو اسرائیل معاشی تباہی کا شکار ہوگا
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا کے مطابق بعض ریزرو فوجیوں کے انخلا کے وقت
نومبر
یوکرین اب روس سے اپنا علاقہ واپس نہیں لے سکتا: وائٹ ہاؤس
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بائیڈن کا ماننا ہے کہ یوکرین اب روس سے اپنا علاقہ
جون
یمنی فوج کا مأرب کے جنوب میں القاعدہ کے اہم ترین اڈے پر قبضہ
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے علاقے
دسمبر
ابھیشیک بچن کا اہم اعتراف
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے
جولائی