?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور بارشوں کے نئے اسپیل پر الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے جب کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور سول و عسکری اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور آئندہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نویں اسپیل کے دوران سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں قادرآباد پر 5 لاکھ 7 ہزار اور چنیوٹ میں 5 لاکھ 24 ہزار کیوسک بہاؤ موجود ہے، خانکی کے مقام پر 2 لاکھ 59 ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ مرالہ اور تریموں کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا بہاؤ برقرار ہے۔
مزید بتایا کہ دریائے راوی میں شاہدرہ پر ایک لاکھ اور بلوکی پر ایک لاکھ 34 ہزار کیوسک بہاؤ موجود ہے جب کہ ہیڈ سدھنائی پر ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک کے ساتھ شدید اونچے درجے کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے جب کہ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر بھی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال جاری ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے ساتھ بھارتی ڈیموں سے پانی کے مسلسل اخراج نے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انخلا کے دوران متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔
مزید بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز، ہنگامی کٹ تیار رکھنے اور اہم دستاویزات محفوظ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
عرب ممالک شام کے ساتھ مغرب کی مفاہمت کے خواہاں
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:برکس ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں شام کی عرب لیگ
جون
عربی میڈیا میں سید اُمّت کے تاریخی الوداع کی وسیع کوریج
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: بیروت میں شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم
فروری
صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلی
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے
مارچ
پاکستان کے تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں: شیخ رشید
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
دسمبر
جدہ اجلاس میں واشنگٹن کے لیے الٹے نتایج
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: ایک بین الاقوامی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے اردن
جولائی
عمران خان کی نااہلی اور پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان
اپریل
غزہ جنگ کے دوبارہ شروع ہونے پر صہیونی خاندانوں کا خوفناک ردعمل
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں
مارچ
امریکی والدین سوشل نیٹ ورک کے استعمال کی وجہ سے اپنے بچوں کے لئےفکرمند
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:نئی تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ نصف والدین کا خیال
مئی