این سی او سی نے طارق بشیر چیمہ کے خلاف قانونی انکوائری کے خلاف فیصلہ کریں گے

طارق چیمہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اس ویڈیو کلپ پر انکوائری کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے اہلِ خانہ ویکسین لگواتے دیکھے گئے تھے اس سلسلے میں ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ‘ہمیں معلوم ہوا کہ معاشرے کے بہت سے افراد اس میں ملوث ہیں، لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور انہیں ہیلتھ ورکرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس کے دوران پہلے اس بات کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا کہ کیا وزیر کے اہل خانہ کو اسلام آباد میں ویکسین لگی یا پنجاب میں لگائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کر کے چیزیں حاصل کرنا لوگوں کی نفسیات میں شامل ہے تاہم دوسری جانب ہمارے سامنے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی مثال ہے کہ جنہوں نے ویکسینیشن کے لیے اپنی باری کا انتظار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو پنجاب میں ویکسین لگائی گئی ہے تو حکومت پنجاب کارروائی کرے گی اور اگر اسلام آباد میں ویکسینیشن کی گئی ہے تو وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور سیکریٹری صحت عامر اشرف خواجہ ایکشن لیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئے تھے جس میں وہ ایک کمرے میں 60 سال سے کم عمر دیگر افراد کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے جنہیں ویکسین لگائی جارہی تھی۔

اس پر وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کی ایک ٹیم کلینکل ٹرائل کے دوران ویکسین لگانے کے لیے ان کے گھر آئی تھی۔

اس ضمن میں وزارت صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے لوگوں کی بڑی تعداد قطار توڑ کر ویکسین لگوا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر بارہا کہہ چکے ہیں کہ ویکسین صرف میرٹ پر لگائی جانی چاہیے تاہم خلاف ورزی کو روکا نہیں جاسکتا۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایک جانب کچھ لوگ ویکسین لگوانے کے لیے تیار نہیں ہورہے تو دوسری جانب وہ لوگ ہیں جو ویکسین لگوانے کے لیے اتنے بے چین ہیں کہ اپنی باری کا انتظار نہیں کرنا چاہتے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وزیر نے معاملہ ٹھنڈا کرنے کے لیے یو ایچ ایس کو شامل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم حقیقت یہ ہے کہ ہم انہیں ویکسین لگا رہے تھے جنہیں ویکسین کی جگہ پانی لگایا گیا تھا کیوں کہ ٹرائل کے دوران ڈبل بلائنڈ ویکسین استعمال کی گئی اور ہم رضاکاروں کے گھر بھی جارہے تھے لیکن مجھے اس بات پر شبہ ہے کہ انہیں ٹرائل کے دوران ویکسین لگائی گئی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے گھر پر ان کے اہلخانہ کو کورونا ویکسین دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ کے ایک فرد کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر میں موجود متعدد افراد کو طبی عملہ کورونا ویکسین کے ٹیکے لگارہا ہے۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مذکورہ انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا گیا، سابقہ ماڈل اور ٹیلی ویژن کی میزبان عفت عمر کو بھی انسٹاگرام پر ویڈیو ٹیگ کی گئی تھی۔

تاہم وفاقی وزیر نے اہلخانہ کو کورونا ویکسین کی خوارک دینے کے لیے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال سے متعلق الزام کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیمیں آزمائشی ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگانے کے لیے ان کے گھر آئیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میرٹ کو نظر انداز کرکے ویکسین لگوانے پر عفت عمر کے عمل کو ‘شرمناک حرکت’ قرار دیا اور کہا تھا کہ ‘یہ جعلی لنڈے کے لبرل صرف گالی گلوچ کرنے تک لبرل ہیں’۔

مشہور خبریں۔

ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے پر متفق

?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پاکستان) اور گرینڈ ڈیموکریٹک

جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں

?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے صیہونی حکومت کی طرف سے جنوبی لبنان

82% صہیونیوں کے لیے شمالی علاقے شمالی ناامن

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے حملوں میں توسیع کے ساتھ شمالی مقبوضہ

پان منجوم سے آبنائے ہرمز تک؛ وہ سبق جو امریکہ نے کوریا کی جنگ سے نہیں سیکھے

?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: امریکہ کو کوریا کی جنگ میں اسٹریٹجک شکست ہوئے سات

کیا فلسطینی قوم کو خطرے کا سامنا ہے ؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی پر

آرامکو پر حملے سے زیادہ تلخ تجربہ ریاض کا منتظر

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: جب اقوام متحدہ کے ایلچی نے صنعاء اور سعودی اتحاد

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس

?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا

ٹرمپ اور مصر کے صدر کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟  

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے