?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے قومی و صوبائی حلقوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ملک بھر میں سب سے زیادہ ووٹرز حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 میں ہیں جبکہ کراچی کے حلقہ این اے 244 میں ووٹرز کی سب سے کم تعداد ہے۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 میں 8 لاکھ 10 ہزار 723 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ کراچی کے حلقہ این اے 244 میں ایک لاکھ 55 ہزار 824 ووٹرز ہیں۔
خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ این اے 18 ہری پور ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد7 لاکھ 24 ہزار915 ہے، حلقہ این اے 12 کوہستان میں سب سے کم ووٹرز ایک لاکھ 96 ہزار 125 ہیں۔
سندھ میں سانگھڑ کا حلقہ این اے 209 ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں 6 لاکھ 7 ہزا 638 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ کراچی کے حلقہ این اے 244 میں سب سے کم ووٹرز (ایک لاکھ 55 ہزار 824) ہیں۔
بلوچستان میں حلقہ این اے 255 میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 32 ہزار 532 ووٹرز ہیں جبکہ کوئٹہ کے حلقہ این اے 264 میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز (ایک لاکھ 96 ہزار 752) ہیں۔
اسی طرح پنجاب میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز لاہور کے حلقہ این اے 124 میں الیکشن ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 116 ہے جبکہ سب سے زیادہ ووٹرز حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 میں ہیں۔
اسلام آباد کے 3 حلقوں میں این اے 47 سب سے بڑا حلقہ ہے، جہاں 4 لاکھ 33 ہزار 202 ووٹرز ہیں، این اے 48 ووٹرز کے اعتبار سے چھوٹا حلقہ ہے جہاں 2 لاکھ 92 ہزار 380 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل ڈروز کارڈ کے ذریعے شام کو تقسیم کرنے کی کوشش میں
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے کھلے عام شام کو تقسیم کرنے کا منصوبہ
مارچ
بچی کی ویڈیو شیئر کرنے پر ابرارالحق کو تنقید کا سامنا
?️ 27 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹوئٹر پر کم سن بچی کی جانب سے روٹی
نومبر
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں حماس کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے تعزیری اور مشترکہ آپریشن
اپریل
جوزف عون لبنان کے صدر منتخب
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: آج اپنے اجلاس کے دوسرے دور میں لبنانی پارلیمنٹ کے
جنوری
یوکرین اور اسرائیل کو مسلسل ہتھیاروں کی فراہمی کا امریکہ پر اثر؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
اکتوبر
فرانس میں چاقو کے حملے میں 6 بچے زخمی
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانسیسی ایلپس کے
جون
کلنٹن نے ٹرمپ کا موازنہ ہٹلر سے کیا
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:باراک اوباما کے دورِ صدارت میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری
نومبر
انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو
جون