?️
کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنی جگہ پر کھڑی ہے، نئی جگہ کی تلاش نہیں، ہمارے نکات وہی ہیں جن پر تحریک بنی تھی۔ کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کو مسائل بتائے تھے، وہ مسائل سب کو بتا رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جو مطالبات پورے کیے ہیں وہ سابقہ ادوار سے زیادہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آل سندھ آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اپوزیشن یا حکومت کا ساتھ دینے کے حوالے سے کہا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو مطالبات پورے کیے ہیں وہ سابقہ ادوار سے زیادہ ہیں۔
ایم کیوایم اپنی جگہ پر کھڑی ہے، نئی جگہ کی تلاش نہیں، ہمارے نکات وہی ہیں جن پر تحریک بنی تھی۔ کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کو مسائل بتائے تھے، وہ مسائل سب کو بتا رہے ہیں۔ جن کے پاس صوبائی معاملہ ہے ان کو ان کے حصے کے مسائل دے دیے ہیں، ہمارے مسائل جنیوین ہیں، جن علاقوں کے امن سے پاکستان چلتا ہے ہم نے ان علاقوں کے مطالبات رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حالات سے فائدہ اٹھانے والے نہیں، ہمارے جو مطالبات تھے اس کے حل میں پی ٹی آئی سے تجربہ اچھا رہا ہے۔ ہم اپوزیشن کے کردار کو مضبوط اور مثبت کرنا چاہتے ہیں۔ہم شہری علاقوں کے مطالبات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ہم چاہتے تھے سندھ حکومت مطالبات سنے، تسلیم کرے اور عمل کرے۔صوبائی حکومت ہمیں سننے کو تیار ہی نہیں ہوئی ہے اور ہم نے مطالبات پیش کر دئیے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم نے پی پی کو اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کر دی ہے۔مطالبات پر عملدرآمد کے لیے میکنزم تیار کرنے کے لیے پھر بیٹھیں گے۔


مشہور خبریں۔
کراچی سے راء کا ایک خطرناک گروہ گرفتار: وزیر داخلہ
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف
جون
امریکی امن منصوبہ یوکرین کے حق میں ہے یا خلاف؟امریکی میڈیا کی زبانی
?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ کے نئے امن منصوبے
نومبر
یمنی فوج کی تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی تفصیلات
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمن کے صوبہ البیضا میں
جولائی
امریکی یہودی تاریخ داں کا صیہونیوں کے بارے میں اظہار خیال
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: مشہور امریکی یہودی مورخوں میں سے ایک نے غزہ کے
اکتوبر
امریکہ میں فائرنگ کے مزید واقعات؛7 افراد ہلاک
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:امریکہ میں دوسروں کی زندگیاں چھیننے کیلئے بنایا جانے والا اسلحہ
جون
موم بتی بُجھانے والی موبائل ایپ آگئی
?️ 25 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دن ترقی
فروری
عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار ہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید مصطفی
مئی
اسلام آباد: بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور
?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
دسمبر