ایم کیو ایم پاکستان کا ’غیرشفاف‘ مردم شماری کے خلاف احتجاج کا اعلان

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے اصرار کیا ہے کہ کراچی کی آبادی تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ ہے اور شہر میں آباد تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ ’غیرشفاف ڈیجیٹل مردم شماری کے ذریعے غیرمنصفانہ‘ اقدام کے خلاف احتجاج کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ’قومی اتفاق رائے‘ تھی کہ اس غیرشفاف ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت شہر کی حقیقی آبادی شمار نہیں ہوسکتی۔

مردم شماری کا عمل ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی جاری ہے تاہم مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت کے اہم اتحادی کی جانب تاحال عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ شہر کی آبادی کے غلط اعداد و شمار کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔

بہادرآباد میں پارٹی کے عارضی مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے ڈیزائن میں سنگین غلطیاں ہیں جو روز اول سے حکام کی بدنیتی کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے مردم شماری پر تنقید کرنے والی سیاسی جماعتوں کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عملی طور پر وہ صرف سیاست کر رہی ہیں کیونکہ وہ کوئی منظم اقدام نہیں کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے میں دیہی سندھ میں ڈییجٹل مردم شماری کے بلاکس کی تعداد زیادہ رکھی گئی ہے تو اس کی وضاحت کون کرسکتا ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ایک بلاک میں مجموعی طور پر 187 گھرانے ہیں لیکن دیہی سندھ میں ایک بلاک میں 250 گھر شامل ہیں، ایک اندازے کے مطابق کراچی کی 50 لاکھ سے زائد آبادی اس ڈیزائن کے تحت کم کی گئی ہے، یہ بالکل ناانصافی اور شہریوں کی غیرشفاف گنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1970 سے قبل حیدرآباد اور سکھر کی مجموعی آبادی کراچی کی آبادی کا 40 بھی نہیں تھی، 1970 کے بعد مختلف مقامی، علاقائی اور معاشی مسائل کی وجہ سےشہر میں ’بڑے پیمانے‘ پر لوگوں کی آمد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کیا یہ ممکن ہوسکتا ہے کہ لوگوں کی اس قدر آمد اور ملک کے مختلف علاقوں اور پڑوسی ملکوں سے ہجرت کے باوجود شہر کی آبادی کم ہونا شروع ہو جائے‘۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ’اب ہمیں مکمل یقین ہے کہ اس پر قومی اتفاق رائے کہ اس ڈیجیٹل مردم شماری کے ڈیزائن کے تحت کراچی کی آبادی درست نہیں گنی جاسکتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم پاکستان ہی تھی جس نے 2017 کی قومی مردم شماری کے بعد دوسری مردم شماری کے لیے حکام کو مجبور کیا کیونکہ اس میں سنگین غلطیاں تھیں۔

خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ اگر سندھ کے شہری علاقوں کی تعداد مختلف حربوں سے غلط پیش کی جاتی ہے تو پھر ہماری پارٹی سخت مزاحمت کرے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سیاست کر رہے ہیں ان کی صرف بیان بازی سے کراچی کے شہریوں کی مدد نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حقوق اور آبادی کی درست گنتی کے لیے صرف بینرز لگانے سے کام نہیں ہوگا، اس کے لیے مسلسل جدوجہد اور سیاسی عزم درکار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں رہنے والے تمام طبقات سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ گھروں سے باہر آئیں، مردم شماری کے نام پر یہ ناانصافی کسی ایک برادری کے خلاف نہیں بلکہ کراچی میں رہنے والے تمام افراد کے خلاف ہے، یہ اسے بھی بدتر ہے جو کچھ ماضی میں مشرقی پاکستان کے سانحے پر کیا گیا تھا۔

مردم شماری کے عمل اعتراضات کرتے ہوئے انہوں نے مردم شماری کے پورے عمل پر سوال اٹھایا اور کہا کہ نیشنل ڈیٹا اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) تقریباً ایک کروڑ 91 لاکھ افراد کے لیے قومی شناختی کارڈ اور ب فارم جاری کرچکا ہے جس میں انہوں نے کراچی کو اپنا رہائشی مقام قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایک کروڑ 91 لاکھ افراد نادرا میں رجسٹر ہیں جن کے شناختی کارڈ اور ب فارم میں ایڈریس کراچی کا ہے، یہ صرف کراچی کے شہریوں کے دستاویزات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی لاکھوں افراد شہر میں رہتے ہیں لیکن شناختی کارڈ میں ان کا رہائشی مقام کراچی کے علاوہ دوسرے علاقے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی

🗓️ 17 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری آج ہو گی، حمزہ

یمنی عوام کو مزید پریشان کرنے والی جنگ بندی ناقابل قبول: یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی

کیوبا میں امریکی سفیر گرفتار

🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:ایسے میں جہاں کیوبا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے،

کیا جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا؟

🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی تحریک انصاف سے

صیہونی مخالف عظیم انتفاضہ کے لیے گروہوں کی اپیل

🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قابضین کی مسلسل وحشیانہ جارحیت اور رفح

سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں کامیاب کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک

🗓️ 6 دسمبر 2024 خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت

نویں جائزے کی تکمیل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف

🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف

سعودی سفارت کار افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں آباد

🗓️ 7 فروری 2023سچ خبریں:دو خبری ذرائع نے بتایا کہ کابل میں حملوں کے بڑھتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے