ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی، 2 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جبکہ سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل اور پارکونے ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں اضافہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا گیا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ جون 2021میں اوگرا نے ایل پی جی صارفین کیلئے 141روپے فی کلو، 1667روپے گھریلو سلنڈر، 6401روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی گئی تھی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اضافے کی وجہ سے غریب صارفین کے سلنڈر میں 5 روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240روپے کمرشل سلنڈرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس لگا دیا گیا تو قیمتوں میں اضافہ ہو گا، زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر مکمل طور پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

واضح رہے ایل پی جی پالیسی 2021 میں ایل پی جی کی زمینی راستے درآمدپر ٹیکس لگانے اور درآمد میں کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہےسرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل اور پارکونے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 70,000 روپے فی میٹرک ٹن سے بڑھا کے 75,000 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سندھ: ماہ رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی

?️ 3 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ میں فی الحال کورونا کےحوالے سے صورت حال کنٹرول

فواد چودھری نے سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر فواد چودھری نے سابق حکمرانوں کی پالیسیوں

عرب دنیا کیا کہتی ہے ایران سعودی تعلقات کے بارے میں؟

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 24 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے قطری ہم

نواز شریف پاکستان آئیں اور سزا بھگتیں: فرخ حبیب

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

ہمیں یوکرین کی مدد کرنا بند کر دینا چاہیے:بلنکن

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسپن سیکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی؛ٹرمپ کا دعویٰ 

?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل

پیغمبر اسلام کا توہین آمیز کارٹون بنانے والا سویڈش کافر ہلاک

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والا سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے