ایل او سی پر بھارتی تخریبی سرگرمیاں بڑھ گئیں، وزیر داخلہ آزاد کشمیر

?️

مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار احمد نور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے طویل عرصے سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2016 کے بعد سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنےآئے، بھارتی آئی ای ڈیز کے دھماکوں کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیرداخلہ وقار احمد نور نے مظفر آباد میں اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی تخریبی کارروائیاں بےنقاب ہوگئیں، 2016 کے بعد سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز لگانےکے54 واقعات سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ 4 تا 6 فروری بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کےعلاقے میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں، 12 فروری کو بھارتی فوج نے دیوا اور باکسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی۔

وقار احمد نور نے کہا کہ 2016 کے بعد سے چکوٹھی، نیزاپیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل،کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنےکے واقعات میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجےمیں متعدد معصوم شہری زخمی اور شہید ہوئے، پاکستان نے بدامنی پھیلانے،آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج کیا۔

وقار احمد نور نے کہا کہ منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے فوجی ذرائع استعمال ہوتے ہیں، ڈبل ایجنٹوں کے ذریعےاسلحے کی کھیپ کو بھارتی سرحدی یونٹس کے ساتھ مل کر اسمگل کیا جاتا ہے، بھارتی فوج مالی انعامات کے لیے ڈبل ایجنٹوں کو پاکستانی ظاہر کرکے مار دیتی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز،جعلی مقابلے کیے جاتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام سے بھی بھاریت تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ کیا۔

وقار احمد نور نے کہاکہ ایل او سی پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور بھارتی تخریبی سرگرمیوں کی ایک تاریخ ہے، بھارت کو یہ نہین بھولنا چاہیےکہ پاکستان اسےبھرپورجواب دینےکی صلاحیت رکھتاہے، بھارت کی مذموم سرگرمیوں سےعلاقائی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حکومت کا عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس

اقرا عزیزکے نام گھر کیا تو دوست نے کہا اگر بیوی چھوڑ گئی تو؟ یاسر حسین

?️ 23 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے انکشاف

مراکش کی اسرائیلی حکومت کے ساتھ اسلحے کی ڈیل 

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 نے

حزب اللہ کے خوف سے صیہونی ریپڈ ری ایکشن بٹالین کی تشکیل

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے وجود میں آنے کے

تائیوان کے فوجی بجٹ میں اضافہ

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     تائیوان نے جمعرات کو چین کے ساتھ کشیدگی میں

بائیڈن کے مغربی ایشیا کے پہلے دورے کا اختتام شہزادہ الفیصل کے ہمراہ ہوا

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   میڈیا ذرائع نے ہفتہ کی شام تہران کے وقت کے

غزہ پر صہیونی حملے ان کے خوف کی علامت ہیں:حماس

?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے آج صبح

بحرین صیہونی ہتھیار خریدنے میں سرفہرست

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے