?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکس وصول کرنے کے لیے کوئی بھی کارروائی شروع کرنے سے پہلے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو مناسب وقت دیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قانونی مقدمات کو کم کرنے کے مقصد سے لیے جانے والا یہ قدم ایک منصفانہ اور متوازن ٹیکس نظام کے لیے ایف بی آر کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے یہ ہدایت اٹارنی جنرل پاکستان (اے جی پی) کے دفتر سے بھیجے گئے خطوط کے جواب میں سامنے آئی ہے، جس میں ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے قانونی شعبے میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔
خطوط میں نشاندہی کی گئی کہ اسٹے پٹیشنز بنیادی طور پر ٹیکس دہندگان کی اپیلیں کمشنر کے سامنے نا سنی جانے اور نا ہی ان پر غور کیے جانے کی وجہ سے دائر کی جاتی ہیں اور محکمہ ٹیکس دہندگان کو اس طرح کا حکم جاری کیے بغیر آرڈر ان آرڈر پاس کرنے کے فوری بعد ان کے کھاتوں سے رقم نکال لیتا ہے۔
انکم ٹیکس قانون میں ایک ایسی شق موجود ہے جو ٹیکس دہندگان کو وصولی کا عمل شروع ہونے سے پہلے ٹیکس ادا کرنے کا وقت دیتا ہے، تاہم، نہ تو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور نہ ہی فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں ایسی کوئی شق شامل ہے۔
ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے تمام چیف کمشنرز کو سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کے تحت ریکوری انٹیمیشن نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے، جو کسی بھی ریکوری کارروائی سے کم از کم سات دن پہلے جاری کیا جانا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ملکی سطح پر مہنگائی میں کمی نظر آرہی ہے
?️ 2 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ
جولائی
نیتن یاہو کی حکومت نے قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیئے
?️ 6 مئی 2025سخ خبریں: نیتن یاہو حکومت کی جانب سے غزہ میں آپریشن کو
مئی
bgvhh
?️ 2 مئی 2021fff Short Link Copied
اسرائیل کی غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت نہیں
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ٹائم میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی
اکتوبر
عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی
?️ 17 مئی 2021بغداد (سچ خبریں) خطے میں دہشت گردی اور ناامنی پھیلانے والے امریکا نے
مئی
12 روزہ جنگ کی لعنت اسرائیلی حکومت کو دوچار کر رہی ہے
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ایران
اکتوبر
ہم ٹرمپ کو اصلی جہنم دکھائیں گے: انصاراللہ
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں کے خلاف وحشیانہ امریکی جارحیت پر یمن کے
مارچ
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان 23مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین
مئی