ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات واپس لے لیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات واپس لے لیے لیکن ساتھ ہی واضح کیا کہ یہ ہدایات اسے ریکوری کی کارروائی سے نہیں روکتیں۔

قومی ایئرلائن حالیہ کچھ عرصے سے شدید مالی بحران کا شکار ہے، گزشتہ روز ایف بی آر نے پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے، دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی متنبہ کیا تھا کہ اگر بقایاجات کا تصفیہ نہ کیا گیا تو پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔

ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس ایسے وقت میں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا جب یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کا ایک وفد فلائٹ سیفٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ملک میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ ای اے ایس اے نے 22 مئی 2020 کو کراچی میں ایک طیارہ گرنے کے بعد یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ پابندیاں سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے پارلیمنٹ میں اس بیان کے تناظر میں لگائی گئی تھیں کہ 40 فیصد پاکستانی پائلٹس کی اہلیت مشکوک ہے۔

آج جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر برائے ان لینڈ ریونیو نے کہا کہ مذکورہ نوٹس واپس لینے اور ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس کو فوری طور پر غیر منجمد کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

تاہم ایف بی آر نے واضح کیا کہ مذکورہ ہدایات ایف بی آر کو فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 14 (3) کے تحت بقایا جات کی ریکوری کے لیےکارروائی کرنے سے نہیں روکتیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے تصدیق کی ہے کہ ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس کو غیر منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہے۔

پی آئی اے کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے، حکومت نے قرضوں میں ڈوبی قومی ایئرلائن کے لیے ایئرپورٹ آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے ساتھ نجکاری کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

گزشتہ ماہ پی آئی اے کو اُس وقت شدید دھچکا لگا جب پی ایس او کی جانب سے غیر ادا شدہ واجبات پر پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی میں کٹوتی کے بعد اس کے فضائی آپریشنز بری طرح متاثر ہوئے اور 2 ہفتوں میں تقریباً 500 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اگرچہ فضائی آپریشنز بعد ازاں بحال کر دیے گئے تھے لیکن حکومت نے اب قومی ایئر لائن کے مستقبل کے حوالے سے اپنے فیصلوں پر پیش رفت شروع کردی ہے۔

گزشتہ ہفتے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے ذیلی اثاثہ جات کی فروخت کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں اور ان امور کی تکمیل کے لیے سینئر حکام کو متعلقہ ڈپارٹمنٹل جنرل منیجرز اور ان کی ٹیموں کے ساتھ اپنے دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

کیا یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بھی اپنا دفاع ہے؟

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل

امریکہ اور برطانیہ کا ایران کے خلاف صیہونی جہاز پر حملے کا الزام

?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی برطانوی وزرائے خارجہ انتھونی بلنکن اور ڈومینک روب صیہونی حکومت

یمنیوں کا صیہونیوں کو پیغام

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں اسرائیلی جرائم بند ہونے تک صیہونی جہازوں پر

حزب اللہ کے خودکش ڈرون کے صیہونیوں پر اسٹریٹجک اثرات

?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:حزب اللہ کے ایف پی وی ڈرون صیہونی دشمن کی فوجی

کیا پاکستان کو افغانستان میں آپریشن کا حق ہے؟

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کی سرزمین پر پاکستانی فوج کے حملوں اور اس

فلسطینی بچوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر ہونے والے ہر حملے میں صیہونی حکومت

تل ابیب کی حمایت سے مقبوضہ علاقوں میں امریکی سفیر پر تنازع

?️ 23 فروری 2026سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں امریکی سفیر کے "مشرق وسطیٰ کے بڑے

صدر آزاد کشمیر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود چودھری انتقال کرگئے

?️ 31 جنوری 2026مظفرآباد (سچ خبریں) صدر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی بیرسٹر سلطان محمود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے