?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی خبر رساں اداروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی، امریکی جریدے، رائٹرز اور ایکزیوس جیسے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کیلئے کوشاں اور فریقین کے درمیان کسی معاہدے کیلئے متحرک ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بھی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اگر فریقین رضامند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے ہر وقت تیار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا انحصار متعلقہ فریقین کی رضامندی پر ہوگا۔
یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب مذاکرات کو لے کر امریکی صدر اور ایرانی قیادت کے بیانات میں تضاد نظر آ رہا ہے، صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دنوں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے اور کئی اہم نکات پر اتفاق ہوا، جس سے کشیدگی کے ممکنہ سنگین نتائج سے بچنے کا اشارہ ملا۔
تاہم ایرانی قیادت نے ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی خبر قرار دیا اور کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، اس کے برعکس ٹرمپ نے یہ قیاس کیا کہ جلد ہی جنگ ختم کرنے کیلئے کوئی معاہدہ ممکن ہے۔


مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی کا کابینہ کو نابینا بتاکر صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا دعوی
?️ 7 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر شیری رحمن اور رضا ربانی
فروری
نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی
مارچ
واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچر کی آزمائش
?️ 1 اگست 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر فیس بک اور
اگست
الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت
فروری
صیہونیوں کو غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے لیے ٹرمپ کے دباؤ پر تشویش
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب کو اس بات کا
دسمبر
بائیڈن کی گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنے کی ناکام کوشش
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کے خطہ کے دورے کا مقصد سعودی عرب
جولائی
دریاؤں میں پانی کی آمد، ارسا نے صوبوں کا شیئر بڑھا دیا، کپاس کی بہتر بوائی کی امیدیں روشن
?️ 21 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ طاس معاہدے کے مطابق خریف سیزن کے لیے
اپریل
کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے زائد
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے
جون