?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزیراعظم نے ایران-اسرائیل بحران کے پُرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موجودہ تشویشناک صورتحال میں امن کی کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان بات چیت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شہباز شریف نے پاک-بھارت سیز فائر معاہدے میں امریکی کردار کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے پاکستان بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔
شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر، پانی، تجارت اور انسداد دہشت گردی سمیت تمام امور پر بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق ایران-اسرائیل بحران کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم نے اس سنگین بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موجودہ تشویشناک صورتحال میں امن کی کوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، یہ بحران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے باعثِ تشویش ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے اس ہفتے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ہونے والی خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا، شہباز شریف اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور امریکا کے درمیان عملی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر پاک-امریکا تجارت، توانائی، آئی ٹی، نایاب معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اسی طرح کالعدم بی ایل اے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا عزم دہرایا گیا۔
شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان عملی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ روبیو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کی بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے اور خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، اس لیے وہ ایران سے متعلق جاری امن کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب بینک ڈالر فروخت کرنے سے گریزاں
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع نے کہا ہے کہ شرح مبادلہ
نومبر
ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے
اکتوبر
پیرس ایک بار پھر مظاہروں کا مرکز
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانس کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ہزاروں لوگ مختلف شہروں
جون
آسمانی کتابوں کی توہین آزادی بیان کے خلاف ہے؟ ڈنمارک کی وزیراعظم کا کیا کہنا ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کیوزیر اعظم نے واضح کیا کہ آسمانی کتابوں کی
اگست
حزب اللہ کا صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر تازہ ترین میزائل حملہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: آج صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ لبنان کی
جنوری
ٹرمپ نے یورپی اخراجات پر یوکرین کے لیے نئے ہتھیاروں کی منظوری دی
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ یوکرین
اگست
نارووال آفت زدہ ضلع، تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔ احسن اقبال
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا
اگست
رانا ثناء اللہ کی خود سمیت چھ سات وزراء کے مستعفی ہونے کی تجویز
?️ 21 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ
جنوری