🗓️
لاہور (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے۔ ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے، دشمن نے مذہبی منافرت کی آگ لگانے کی کوشش کی مگر علماء کرام نے اس نفرت کی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
لاہور میں ایرانی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ایران کا اعلیٰ سطح وفد ملاقات کیلئے منصورہ آیا ہے، ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے مذہبی منافرت کی آگ لگانے کی کوشش کی مگر علماء کرام نے اس نفرت کی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین عالم اسلام کے دو بڑے اہم مسائل ہیں، پاکستان کے عوام اتحاد امت کے خواہاں ہیں۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور سعودی تعلقات کو بہتر دیکھنا چاہتا ہے، افغانستان شکست کے بعد امریکا کسی اور اسلامی ملک پر چڑھائی نہیں کرے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد بہت اچھی بات ہے، کانفرنس میں اسلامی ممالک کو چاہیے تھا کہ وہ افغانستان کو تسلیم کرتے۔انہوں نے کہا کہ ایران وحدت امت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان بڑی طاقت ہے تمام پڑوسی اسلامی ممالک مشترکہ منڈی بنائیں، تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ دفاعی نظام ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کو انسانی حقوق کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: اقوام متحدہ کے رپورٹر
🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں: افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے
مئی
ہمارے برعکس فلسطینی فتح کا محسوس کررہے ہیں: صہیونی تجزیہ کار
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی کے دیان انسٹی ٹیوٹ میں مرکز برائے
جنوری
بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر
🗓️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو پاکستان
اپریل
فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ فہرست میں 7 پاکستانیوں نے جگہ بنا لی
🗓️ 19 مئی 2024سچ خبریں: فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7
مئی
صیہونیوں نے اب تک کتنے فلسطینی بچوں کو بن ماں کیا ہے؟
🗓️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر
اپریل
سعودی عرب نے پاکستان پر لگائی ہوئی سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 30 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف
مئی
عراق سیاسی بحران کا شکار ہے: العربی الجدید
🗓️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: 25 جولائی کی شام کو عراقی شیعہ جماعتوں کی
جولائی
اسرائیلی جیلوں میں مزید 60 فلسطینی قیدی کورونا کا شکار
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے منگل کی شام اعلان کیا کہ
فروری