ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی اور جنوبی ایشیائی ریجن میں تازہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فریقین کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکیں. ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بھارت کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے بھارتی صدر، قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور ایران کے لیے اس خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا.

دوسری جانب اسحاق ڈار نے اٹلی کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون انتونیو تاجانی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اس دوران اسحاق ڈار نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزیوں سے تفصیل سے آگاہ کیا اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سے بریف کیا. انتونیو تاجانی نے پاکستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں قریبی رابطے قائم رکھنے پر بھی اتفاق کیا.

دوسری جانب برسلز میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے شاہی محل میں بیلجیئم کے بادشاہ فلپ سے ملاقات کی ملاقات میں سفیر نے بادشاہ کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پہنچایا ملاقات کے دوران پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا. پاکستانی سفیر نے بادشاہ فلپ کو اسناد سفارت پیش کیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ادھر قازقستان میں پاکستانی سفیر نعمان بھٹی نے میڈیابریفنگ کے دوران سندھ طاس معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیرقانونی ہے اور اس سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہے.

مشہور خبریں۔

امریکیوں کی نیندیں حرام کرنے والا چینی ہھتیار

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:1980 کی دہائی کے دوران چینی فوج نے بڑی فوجی طاقت

ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:شام کی عوامی اسمبلی کے رکن رافت بیکر نے یہ بیان

فلسطینی مجاہدین تحریک کے بانی اور سیکرٹری جنرل کی شہادت

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے ایک بیان میں اپنے بانی اور

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان کا شدید ردعمل

?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے

مقبوضہ زمینوں میں شہریوں کے ٹیکس خرچ پر تنقید

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:آئرش حکومت نے اپنی ٹیکس آمدنی کا 4.2 ملین یورو آئرش

بریتھ پاکستان: جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز

?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور

ایران کا یورپ کی تجاویز کا جواب

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے اعلان

گرفتار فلک جاوید سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کیخلاف بیانیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے