?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ جنگ کی ایک رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے اگست میں عوام پر ایک بار پھر پیٹرولیم بم گرائے جانے کا امکان ہے اور یکم اگست 2022ء سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
صنعتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے تاہم اگر حکومت کی جانب سے 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی بڑھائی جاتی ہے تو اس صورت میں پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ ادھر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کے لیے ڈیلرزمارجن پر نظرثانی کی تجویز منظور کرلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ گاڑیوں، موبائل، ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر پابندی ہٹانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اس حوالے سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ اجلاس کے مطابق اجلاس میں گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی، گندم کی خریداری کیلئے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی، اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائیزر پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، کمپنی کی کھاد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اسی طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر7 روپے تک کر دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز مارجن کی نظرثانی میں تجویز کی بھی منظوری دے دی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں، موبائل اور ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔


مشہور خبریں۔
شام میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے شام کے شہر حسکہ میں ایک
دسمبر
اسیر فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات
جولائی
سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں فروری میں افراط زر کی شرح میں 1.6
مارچ
نئی افغان حکومت کی تشکیل کا اعلان جلد کیا جائے گا:طالبان
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:طالبان نے مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے
اگست
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر
?️ 5 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) صدر پاکستان عارف علوی نے آزاد کشمیر کی قانون
فروری
پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے: وزیراعظم
?️ 18 اکتوبر 2025 جہانیاں: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے
اکتوبر
یورپی یونین کی یوکرین کو ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 1 بلین یورو کی امداد
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی خریداری کے
مئی
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے ایک
جنوری