اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا:شیخ رشید

?️

لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا۔

بیرونی سازش کے نتائج الٹے پڑ گئے عمران خان پہلے سے زیادہ بڑا لیڈر بن گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہےکہ یہ لوگ سعودی عرب اور یو اے ای گئے انہیں کچھ نہیں ملا۔

یہ غلام حکومت ہے جو کہا جائے گا وہ کریں گے،اس وزیر اعظم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2ووٹوں کی اکثریت سے بھونڈے طریقے سے حکومت بنائی گئی ہے۔اس طرح حکومت بنا کر عمران خان کو زندہ کردیا۔ سالک اور چیمہ ان سے ہٹ جائیں ان کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ بی اے پی اور ایم کیو ایم نکل جائیں تو یہ ختم ہوجائیں گے۔انہوں نےکہا ہے کہ میں نے مارچ میں ہی کہا تھا کہ ہماری حکومت کو خطرہ ہے۔

ان خطرات سے عمران خان بھی باخبر تھے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لوگوں سے کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاریاں کریں۔ بیرونی سازش کے نتائج الٹے پڑ گئے عمران خان پہلے سے زیادہ بڑا لیڈر بن گیا،حکومت پھنس گئی ہے۔ چند روز قبل  امریکی نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکہ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ میں عمران خان کو اس جنگ میں حق بجانب سمجھتا ہوں اور اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تاہم تحریک انصاف کو اداروں کے خلاف نہیں کھڑا ہونا چاہئے اور اگر ایسا ہوا تو انہیں ٹھیک کریں گے، ہمیں اداروں کے ساتھ مل کر الیکشن کی تاریخ طے کرنی چاہئے، میں اس میں ثالثی کا کردار ادا کروں گا، لیکن اگر عمران خان کی اداروں سے جنگ ہوجاتی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا تاہم پہلی کوشش ہوگی کہ صلح صفائی ہوجائے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج کے ساتھ تمام معاملات اچھے چل رہے تھے اور ہم سب ایک پیج پر تھے تاہم پھر ایک دم ہمیں نظر لگ گئی ، ہماری درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں، پاک فوج ایک عظیم فوج ہے جو جمہوریت کا فائدہ سوچتی ہے اور ہرمنتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہوا ہے کہ ایم کیوایم اور باپ نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا آدھی ق لیگ چلی گئی ، ہم سے کہیں تو غلطی ہوئی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کی تاریخ دے دی جائے، ہم فوج کے ساتھ ہیں اور جب تک یہ حکومت ہے اپنی حکومت کرے ، ہم ایک ماہ سے اسی کوشش میں ہیں اور عوام کے جذبات بھی سب کے سامنے ہیں ، ورنہ اگلے ماہ تو بجٹ آجائے گا اور یہ معاملہ پھر لٹک جائے گا ، اب 31 مئی تک الیکشن کی تاریخ دے دینی چاہئے ، اگر عوام نے ساتھ دیا اور اسلام آباد آگئے تو پھر تو ہم الیکشن کی تاریخ لئے بغیر وہاں سے نہیں جائیں گے، ورنہ ہماری سیاست غرق ہوجائے گی، ہم آر یا پار ہوجائیں گے۔

تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم پر پورا یقین تھا، اس لئے کہتا تھا کہ عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی لیکن جس دن ایم کیو ایم پی ڈی ایم کے ساتھ جابیٹھی اس دن میں نے کہہ دیا تھا کہ ہم ہار گئے، کیوں کہ میں اس جماعت کو اس وقت سے جانتا ہوں جب اس کی بنیاد رکھی گئی، میں اور ایم کیو ایم کے بانی اپنی اپنی اسٹوڈینٹس جماعتوں کے رہنما تھے، انہوں نے کبھی غلطی نہیں کی اور بہت سوچ کر چلنے والی جماعت ہے لیکن اس بار یہ لوگ غلطی کرگئے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ

امریکہ ایک جمہوری افغانستان بنانے میں ناکام رہا ہے: خلیل زاد

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے لیے سابق امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے

مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی 

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:پولیٹیکو نے جمعرات کی صبح امریکی حکام کے حوالے سے لکھا

کابینہ میں تبدیلیاں،شوکت ترین وزارت خزانہ مقرر

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر

امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے امریکی شہریت کیوں ترک کر دی؟

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں

ونڈوز الیون متعارف ہونے سے پہلے ہی ہیکرز کی گرفت میں

?️ 3 اگست 2021ماسکو(سچ خبریں) مائیکرو سافٹ کا نیا سسٹم “ونڈوز الیون” متعارف ہونے سے

ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو جعلی قرار دے دی

?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کہا ہے

اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے کے بارے میں سعودی اخبار کا اظہار خیال

?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے