?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف کو کسی اور مقام پر منتقل کیے جانے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ باتیں حقائق پر مبنی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو نہ تو کہیں منتقل کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل میں بالکل محفوظ ہیں اور انہیں جیل قوانین کے مطابق تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیدی ہونے کے باعث ان تک رسائی محدود ہے اور انہیں صرف اہل خانہ اور وکلا ہی سے ملاقات کرنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ کوئی خصوصی ریلیف یا اضافی رعایت نہیں دی جا رہی۔ وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سیاسی ملاقاتیں بھی کرتے ہیں اورمختلف مواقع پراحتجاج اور ہنگاموں سے متعلق ہدایات جاری کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیل انتظامیہ اس صورتحال کا نوٹس لے رہی ہے اور ہر معاملے پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے حکومت پنجاب کسی بھی قیدی کیلئے قانون سے بالاتر سہولت کی قائل نہیں۔


مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ کا حکومت کو آج رات تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال
دسمبر
اسرائیلی پالیمانی انتخابات،ہر بار دہرائی جانے والی باطل سیریز
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیل کے چوتھے پارلیمانی انتخابات ختم ہوچکے ہیں اور ووٹوں کی
مارچ
16 تاریخ کو ملیر کی عوام سچے اور جھوٹا کا فیصلہ کر دے گی: خرم شیر زمان
?️ 8 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ
فروری
اردو کو سرکاری زبان رائج کرنے کے حکم پر فوری عمل در آمد کیا جائے: سپریم کورٹ
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اردو کو بطور سرکاری زبان
جنوری
میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔ چوہدری شجاعت
?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے
ستمبر
عرب ممالک کا امریکی تعلقات پر کھلا اعتراض
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: ایک تجزیاتی رپورٹ میں24 نیوز سائٹ نے یوکرین کے
اگست
النصیرات کے قتل کے بعد غزہ جنگ صورتحال
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: معروف فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنا نیا نوٹ غزہ
جون
غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا نیا متنازع دعویٰ
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ
فروری