اپوزیشن کے عدم اعتبار کا غبارہ پھٹ چکا ہے:شاہ محمود قریشی

?️

سکرنڈ (سچ خبریں ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےصحافیوں کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے لیڈر صرف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں انکا روٹی کپڑا اور مکان والا نعرہ صرف دھوکا ہے،  بلاول کو وزیراعظم بنوانے کے نعرے لگ رہے ہیں، پنجاب میں بلاول کی مقبولیت نہ ہونے کے برابر ہے، کیا بلاول صرف سندھ کی نیشنل اسمبلی کی سیٹوں سے وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ووٹوں کے فارمولے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول عدم اعتماد جیب سے نکالیں، ان کی تحریک سے اب ہوا نکل چکی ہے، کیونکہ ق لیگ اور باقی اتحادیوں  نے کہا کہ وہ عمران خان  کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج حقوق سندھ کا پانچواں روز ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں پانچ فیصد مقبولیت ہے وہ وزیر اعظم کیسے بنیں گے اگر ان کےپاس کوئی اور طریقہ ہے تو انہیں نہیں پتہ ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق عمران خان کے ساتھ ہے ۔ پہلے لیگی رہنما مونس الہی نے بیان دیا تھا اب بزرگوں نے بھی بتا دیا ہے جس کے بعد عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو توڑا ہم جوڑنے آئےہیں۔ انہوں نے سندھی بولنے والوں اور اردو بولنے والوں میں تفریق پیدا کی جو سندھ میں رہ رہا ہے وہ سندھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ تیار ہیں اور وہ سندھ کے لوگوں میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں کیونکہ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے مسلسل اقتدار سے تنگ آچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں میں سندھی بولنے والوں اور اردو بولنے والوں میں تفرقہ پیدا کر دیا ہے جسے ہم لوگ ختم کرنے آئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

40,000 فلسطینی جنگجو اب بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی

اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان

ندا یاسر اور رابعہ انعم کے درمیان تین سال بعد اختلافات ختم، تعلقات بحال

?️ 10 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ندا یاسر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم

صہیونی جارحیت پر عرب اور بین الاقوامی خاموشی مہلک

?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں:  لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جمعرات کے روز

حصول آزادی سے تحفظ آزادی ہمارا ویژن ہے۔ عظمی بخاری

?️ 12 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے

کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور اے آئی فیچرز متعارف کرادیے

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: عالمی ملٹی نیشنل گرافک ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا

جہانگیر ترین گروپ کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات

?️ 20 مارچ 2022لاہور (سچ خبریں) پی ٹی آئی سے ناراض ہوکر جہانگیر ترین گروپ بنانے والے پی

اسلام آباد میں اسموگ خطرات پر پاک ای پی اے کی دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش

?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اسموگ کے بڑھتے خطرات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے