🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے، پارٹی چلانا اس کے بس کی بات نہیں، زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پر تیار نہیں، متبادل قیادت کا وقت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر الیکشن میں کامیابی عام آدمی کےوزیراعظم پر اعتماد کااظہارہے، اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پرنظرثانی کرے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پرتیار نہیں، متبادل قیادت کاوقت ہے ، محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا مستقبل نہیں۔
گذشتہ روز فوادچوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج پر مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں مقابلہ ہو،آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے ایسےمیں نتیجہ روک کرکسی نے کیا کرنا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے نااہل بچوں کا تجربہ صرف ابو کے پیسوں پر پارٹی کرناہے پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔
خیال رہے آزاد کشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی، گیارہ نشستوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ مسلم لیگ نون کو چھ نشستیں ، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک ایک نشست ملی۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
🗓️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم
مئی
فلسطینی پناہ گزینوں کے ٹینٹوں پر صیہونی بمباری پر امریکہ کا ردعمل!!
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک دن کی تاخیر کے بعد آج صبح امریکی سلامتی
اکتوبر
شام میں دہشت گردی کی جنگ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام
🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اس بات پر
ستمبر
انتخابات ہائی چیک کرنے والوں کو جمہوریت پر دھبہ قرار دیا: عمران خان
🗓️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے
فروری
محاصرہ کے خلاف محاصرہ
🗓️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین
مارچ
برکس ممبران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: روس کے شہر نزنی نووگوروڈ میں پہلے دن کے اختتام پر
جون
پاک فوج کے کمانڈر کا پہلا مشن
🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے باخبر ذرائع نے ملکی فوج کے نئے کمانڈر کی
دسمبر
ٹرمپ کیونکر انصار اللہ کے سامنے جھکنے پر مجبور ہوئے
🗓️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:یمن پر مہینوں کی بمباری کے بعد امریکہ نے حملے
مئی