?️
لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن ہار جائے گی۔ سروے کے مطابق 46 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اگلی حکومت بنائے گی،31 فیصد کے نزدیک عمران خان دوسری ٹرم کے لیے بھی کامیاب ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی جریدے بلومبرگ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے آئندہ الیکشن ہارنے کے امکانات روشن بتائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں قائم بروکریج انسائٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے فنڈ مینیجرز اور دیگر سرمایہ کاروں کے سروے کے مطابق حکمران جماعت آئندہ الیکشن ہار جائے گی۔ سروے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حصہ لینے والے 46 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی جبکہ 31 فیصد افراد ابھی بھی تحریک انصاف کو کامیاب ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
سروے میں شامل 19 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملے گی، چنانچہ مخلوط حکومت بننے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مطابق حکمران جماعت نے ایک ایسے صوبے میں بدلیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کر لی ہے جس پر اس نے 8 سال حکومت کی ہے۔ یہ شکست حکمران جماعت کی کم ہوتی مقبولیت کی علامت ہے کیونکہ ووٹرز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔
دوسری جانب کے پی بلدیاتی کے پہلے فیز میں شکست پر حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، ان انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں 17 تحصیل نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں جبکہ کئی جگہوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور دیگر انتخابات کے نتائج کو دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک مختلف نہیں، عمران خان نے طاقتور بلدیاتی نظام کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا، عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت اب بھی موجود ہے۔پی ٹی آئی کے چار ،چار لوگوں نے کئی جگہوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اگر پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے ووٹ یکجا کرلیں تو یہ ووٹ بینک تحریک انصاف کا ہی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی
ستمبر
امداد یا اثر و رسوخ کا آلہ؟ سی آئی ڈی اے کی تحلیل کے بعد کینیڈا کی ترقیاتی پالیسیوں کو دوبارہ پڑھنا
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کی ترقیاتی پالیسی، جو کبھی سیڈا کے نام سے
اکتوبر
جولانی کی دہشت گردوں کی جانب سے شام کے 16 شہروں میں گرفتاریوں کی لہر شروع
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ابو محمد الجولانی
فروری
حماس کے ٹرمپ کے منصوبے پر رضامندی کا اعلان کرنے کے بعد سے غزہ پر 230 حملے
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قائم حکومتی اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری
اکتوبر
تین مذہبی سیاسی جماعتوں کا یوم جمعہ دفاع وطن اور عزم کے طور پر منانے کا اعلان
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کی تین بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں نے
مئی
ٹویٹر کا صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچرمتعارف کرانے کا اعلان
?️ 7 جولائی 2021کیلی فورنیا(سچ خبریں) سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے صارفین
جولائی
آئینی ترامیم کا معاملہ 25 اکتوبر سے آگے بھی جا سکتا ہے، شیری رحمان
?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے
اکتوبر
داعش کےخلاف کاروائیوں میں امریکہ کی رخنہ اندازی؛الحشد الشعبی کا اعلان
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:الحشد الشعبی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی
اگست