?️
لاہور(سچ خبریں) سنٹر ہسپتال لاہور میں صحافیوں میں جواب میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجھے اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی کوئی پرواہ نہیں ہے میرا مقصد کام ہے کہ ہمارا کام اچھا ہونا چاہئے اور میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے معمر افراد کو کورونا ویکسین کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آج سنٹر ہسپتال لاہور اور ایکسپو سینٹر لاہور کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلی پنجاب کو دیکھتے ہی صحافیوں کی جانب سے سوالات کی بوچھاڑ کی گئی۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنا اچھا کام کرتے ہیں تو لوگ تبدیل کرنے کی بات کیوں کرتے ہیں جس پر عثمان بزدار نے جواب دیا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی اور وزیراعظم کی تصاویر لگی ہوئی ہیں، جس پر عثمان بزدار نے کہا کہ میں نے اپنی تشہیری تصاویر کہیں نہیں دیکھی۔
سینٹر اسپتال لاہور کے دورے پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے یہ بھی اعلان کیا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں کے لیے علیحدہ بس سروس چلائی جائے گی۔دوسری جانب وسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے کورونا کی ویکسین لگوا لی ۔
عارف علوی کورونا کی ویکسین لگوانے کوویڈ ویکسینیشن مرکز، ترلائی (اسلام آباد) پہنچے جہا ں پر صدر مملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔
انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت نے ویکسی نیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں، کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنانے سے معاشی نقصان کم ہوا ۔


مشہور خبریں۔
ریاض صیہونی حملوں کی تحقیقات کے لیے عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا خواہاں
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 نومبر
اکتوبر
ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت فراہمی کا اعلان
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے ورلڈ بینک (world bank)نے پاکستان
دسمبر
نیتن یاہو کے جھوٹ گنتی سے باہر ہیں: صہیونی ویب سائٹ
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں: معروف صہیونیستی صحافی بن کسبیت نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین
جون
اختلافات اپن جگہ پر دوستی اپنی جگہ پر؛جرمن چانلسر اور امریکی صدر کی ملاقات
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر اور جرمنی کی چانسلر نے روسی گیس پائپ لائن
جولائی
یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم
?️ 6 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور
جون
بائیڈن کی تجویز پر السنوار کا ردعمل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں
جون
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
صیہونی بحری جہاز ایک بار پھر یمنی مجاہدین کے پنجوں میں
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمنی فوج نے تین صیہونی بحری جہازوں پر حملے کا
مئی